قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ‘ نیشنل بینک کی حیسکول پٹرولیم کو بڑی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) حیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ نے بتایا ہے کہ اسے اپنی موجودہ مالی سہولتوں (قرضوں) کی ری اسٹرکچرنگ اور ری شیڈولنگ کے حوالے سے نیشنل بینک کی جانب سے ایک آفر لیٹر موصول ہوا ہے۔لسٹڈ کمپنی نے اس پیشرفت کا اعلان پیر کو اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے اپنے نوٹس میں کیا۔کمپنی کا کہنا تھا کہ انہیں یہ پیشکش 29 جنوری کو موصول ہوئی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز مذکورہ آفر لیٹر اور اس کی شرائط و ضوابط کا تفصیلی جائزہ لے گا تاکہ اس پر غور اور منظوری دی جا سکے، اس دوران اس معلومات کو اسٹاک ایکسچینج اور ایس ای سی پی کے ساتھ شیئر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت کمپنی کی مالی سہولتوں کی ری اسٹرکچرنگ اور ریشَنلائزیشن کے جاری عمل میں موجودہ انتظامیہ کی جانب سے حاصل کیا گیا ایک نہایت اہم اور فیصلہ کن مرحلہ ہے۔لسٹڈ کمپنی نے پی ایس ایکس کو لکھے گئے خط میں کہا کہ یہ پیش رفت کمپنی کی بحالی کی کوششوں اور مستقبل کے منظرنامے پر ایک بڑے مالیاتی ادارے کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔حیسکول پٹرولیم لمیٹڈ 28 مارچ 2001 کو پاکستان میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کی گئی تھی اور 2007 میں اسے پبلک اَن لسٹڈ کمپنی میں تبدیل کردیا گیا۔کمپنی پٹرولیم مصنوعات، کیمیکلز، ایل پی جی اور متعلقہ مصنوعات کی خریداری، ذخیرہ اندوزی اور مارکیٹنگ کے کاروبار سے وابستہ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔
7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔
نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاریترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔
شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔
متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔