امریکا ایران کیساتھ مذاکرات کیلیے تیار ہوگیا؛ کڑی شرائط رکھ دیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
جنگ کی گھن گھرج کے دوران بالآخر امریکا نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے رضامندی کا اظہار کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اگر ایران مذاکرات کے لیے سامنے آنا چاہتا ہے تو وہ رواں ہفتے بھی ملنے کے لیے تیار ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے یاد دلایا کہ امریکا ہمیشہ ایران کے ساتھ مذاکرات اور مشاورت کے لیے آمادہ رہا ہے لیکن یہ مذاکرات صرف ایران کے جوہری پروگرام تک محدود نہیں ہونے چاہئیں۔
انھوں نے واضح کیا کہ یہ مذاکرات صرف جوہری پروگرام کے ساتھ ساتھ تک ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام، خطّے میں پراکسی گروہوں کی حمایت، اور ایرانی عوام کے ساتھ بے رحمانہ سلوک جیسے معاملات بھی زیرِ بحث آنے چاہئیں۔
مارکو روبیو نے مزید بتایا کہ ایران پہلے ترکیہ میں جمعہ کے روز مذاکرات کے لیے متفق ہوا تھا لیکن بعد میں پیچھے ہٹ گیا اور عمان میں مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے مقرر کردہ خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اب بھی جمعہ کے مذاکرات میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے موضوع اور مقام میں تبدیلی کی درخواست کرتے ہوئے ایران نے خواہش طاہر کی ہے کہ مذاکرات صرف جوہری امور تک محدود رہیں اور عمان میں ہوں۔
تاہم اب تک امریکا کا اصرار یہی رہا ہے کہ مذاکرات استنبول میں ہوں اور اس میں صرف جوہری پروگرام کو زیرِ بحث نہ لایا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مذاکرات کے ایران کے کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :