اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین، امریکا، برطانیہ، روس، افغانستان، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، ترکیہ، آسٹریلیا اور جرمنی سمیت دنیا کی کئی ممالک نے اسلام آباد حملے کی مذمت کی ہے۔
چین کے سفارتخانے کی جانب سے اسلام آباد دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، متاثرین کے دکھ میں شریک ہیں۔

افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ مسجد پر حملے کے نتیجے میں نمازیوں کی شہادت، زخمی ہونےپرگہرےدکھ کا اظہارکرتے ہیں۔

افغان وزارتِ خارجہ نے کہا کہ مساجد اور مقدس مذہبی شعائرکونشانہ بنانا اسلامی اور انسانی اقدارکےمنافی ہے، عبادت گزاروں اورعام شہریوں کونشانہ بنانے والےحملےناقابلِ قبول اورقابلِ مذمت ہیں۔

کینیڈا کے ہائی کمشنر نے اسلام آباد خودکش حملے کو انسانیت پر حملہ قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یو اے ای ان مجرمانہ کارروائیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور ہر قسم کے تشدد، انتہاپسندی اور دہشت گردی کو مسترد کرنے کے اپنے مستقل مؤقف کی توثیق کرتا ہے جو امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے کی جاتی ہیں۔

امریکی سفارت خانے نے جاری پیغام میں کہا کہ امریکا آج اسلام آباد میں ہوئے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں بے گناہ نمازی جاں بحق اور زخمی ہوئے، امریکا اس واقعے سمیت ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کی مذمت کرتا ہے۔

امریکی سفارت خانے کی چارج ڈی افیئر نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکا کی جانب سے میں اس حملے میں زخمی اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں، شہریوں اور عبادت گاہوں کے خلاف دہشت گردی اور انہیں نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔

ترجمان ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ راولپنڈی میں آج نمازِ جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ہم اس گھناؤنے حملے میں جان بحق ہونے والوں کیلئے اللہ تعالیٰ کی رحمت کے طلب گار ہیں۔

برادر مسلم ملک سعودی عرب نے بھی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گزاروں کو نشانہ بنانا، بے گناہ شہریوں کا خون بہانا کھلی دہشت گردی ہے، شہدا کے اہلخانہ، حکومتِ پاکستان اور عوام سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد میں دہشتگرد حملے کو شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہر قسم کی دہشتگردی اور پرتشدد انتہا پسندی کی بلاامتیاز مخالفت کرتا ہے، ایران نے شہدا کے لواحقین، پاکستانی عوام اور حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل بھی کی۔

برطانوی وزیر خارجہ ایویٹ کوپر نے کہا کہ اسلام آباد میں ہولناک حملہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، ہمارے خیالات تمام متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں، برطانیہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی مسجد میں عبادت گزاروں پر ہونے والے حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس امر کا اعادہ کیا کہ شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے حملے ناقابلِ قبول ہیں، انہوں نے زور دیا کہ اس حملے کے ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انڈین وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد کی ایک مسجد میں ہونے والا بم دھماکہ قابلِ مذمت ہے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر انڈیا تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عوام اور حکومت سے اسلام آباد میں ایک مسجد پر ہونے والے المناک دہشت گرد حملے کے بعد دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، جس میں قیمتی جانیں گئیں اور کئی افراد زخمی ہوئے۔

پاکستان میں یورپی یونین کے مشن کا بھی ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہمیں آج اسلام آباد میں ہونے والے گھناؤنے خودکش حملے کی خبر سن کر گہرے صدمے کا سامنا کرنا پڑا، یورپی یونین دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کی تمام اقسام کی سخت مذمت کرتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مذمت کرتے ہوئے کہا الفاظ میں مذمت اسلام آباد میں اسلام ا باد ہونے والے دلی تعزیت نے کہا کہ کہا ہے کہ گردی اور کا اظہار میں ہونے کرتے ہیں حملے کی میں کہا کی مذمت کرتا ہے

پڑھیں:

پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی

ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔

پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔

مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی