صوبائی حکومت نے وادی تیراہ کے متاثرہ خاندانوں کی سہولت کیلئے 4 ارب روپے مختص کیے ہیں شفیع جان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا وادی تیراہ کے متاثرہ خاندانوں کیلئے چار ارب روپے کے فنڈز کی تفصیلات سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے وادی تیراہ کے متاثرہ خاندانوں کی سہولت کیلئے 4 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
از دفتر معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ، حکومت خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا کہ 31 جنوری 2026 تک متاثرہ خاندانوں کی ٹرانسپورٹ اور دوران سفر خوراک پر 92 کروڑ روپے خرچ کئے، صوبائی حکومت نے تمام اخراجات کا مکمل آڈٹ ایبل ریکارڈ مرتب کر لیا گیا، مرتب ریکارڈ میں ضلعی انتظامیہ اور مقامی مشران کی تصدیق اور وصول کنندہ کے دستخط بمعہ شناختی کارڈ شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے متاثرین کو امدادی معاوضہ پیکیج اور ماہانہ معاونت کی مد میں 2 ارب 40 کروڑ روپے مختص کئے ہیں، متاثرہ خاندانوں کو نادرا رجسٹریشن اور تصدیق کے بعد ڈیجیٹل ادائیگی کی جائے گی، امدادی رقوم براہ راست متاثرین کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوں گی۔؎
انہوں نے کہا کہ معاوضہ کی ادائیگی میں شفافیت اور مکمل آڈٹ ایبل ریکارڈ ترتیب دیا جا رہا ہے، متاثرہ خاندانوں کو معاوضوں کی ادائیگی میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، عوامی وسائل اور فنڈز کے تحفظ کیلئے سخت مانیٹرنگ کا نظام نافذ ہے۔
شفیع جان نے کہا کہ صوبائی حکومت بدعنوانی کے تدارک اور شفاف طرز حکمرانی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: متاثرہ خاندانوں کی صوبائی حکومت نے شفیع جان
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔