وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی پہلی اہم ملاقات، کیا کچھ زیر بحث آیا؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی اہم ملاقات اختتام پذیر ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد یہ سہیل آفریدی کی وزیر اعظم سے پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔
یہ ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس میں ملکی و صوبائی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
معاشی، صوبائی اور سیکیورٹی امور زیر بحثملاقات کے دوران خیبرپختونخوا کی معاشی صورتحال، صوبائی مسائل اور سیکیورٹی چیلنجز پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے صوبے کو درپیش مالی مشکلات اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے درکار وسائل کے حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔
وفاقی اور صوبائی قیادت کی شرکتوفاقی حکومت کی جانب سے رانا ثنا اللہ، محسن نقوی، امیر مقام، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ہمراہ صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم ملاقات میں شریک تھے۔
خیبرپختونخوا کے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم کے سامنے خیبرپختونخوا کے واجب الادا فنڈز جاری کرنے کا معاملہ رکھا۔
ان کے مطابق، وزیر اعظم شہباز شریف نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ساتھ بیٹھ کر مسئلے کا جائزہ لیں اور قابلِ عمل حل نکالیں۔
مالی معاملات پر پیش رفت کی امیدوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے امید ظاہر کی کہ اس مشاورت کے بعد صوبے کے مالی مسائل کے حل کی جانب مثبت پیش رفت ہوگی اور خیبرپختونخوا کو اس کا حق جلد ملے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سہیل آفریدی
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔