وزیر اعظم کا گلگت بلتستان میں ڈیڑھ لاکھ سولر پینلز مفت تقسیم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک تاریخی سولر پینل اسکیم کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے جس کے تحت خطے میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے 1 لاکھ 47 ہزار 873 سولر پینلز مفت تقسیم کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک تاریخی سولر پینل اسکیم کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے جس کے تحت خطے میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے 1 لاکھ 47 ہزار 873 سولر پینلز مفت تقسیم کیے جائیں گے۔حکومت کے اس اقدام کا مقصد گلگت بلتستان کے دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں صاف اور سستی توانائی فراہم کرنا ہے جہاں نیشنل گرڈ کی عدم دستیابی اور سخت موسم کے باعث بجلی کی شدید قلت رہتی ہے۔ اس منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 58.
اس پروگرام سے نہ صرف عام شہری بلکہ چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، اسکول، کلینک اور آئی ٹی سیکٹر سے وابستہ ادارے بھی مستفید ہو سکیں گے۔ اسکیم کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام اضلاع میں میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ خواہشمند افراد اپنی درخواستیں جلد فعال ہونے والے آن لائن سرکاری پورٹل پر جمع کروا سکیں گے یا متبادل طور پر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر میں دستی فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ تمام درخواستوں کی ضلعی سطح پر تکنیکی جانچ پڑتال اور مقامی معائنہ کیا جائے گا جس کے بعد حتمی فہرستیں جاری ہوں گی۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ پینلز ناقابل فروخت اور ناقابل منتقلی ہوں گے اور ان کا مقصد خالصتاً عوامی سہولت اور ماحول دوست توانائی کو فروغ دینا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان سولر پینلز کے لیے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :