Juraat:
2026-07-24@09:14:38 GMT

ملک میں دہشتگردی کی بڑی وجہ امریکاسے دوستی ہے( حافظ نعیم )

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT

ملک میں دہشتگردی کی بڑی وجہ امریکاسے دوستی ہے( حافظ نعیم )

ن لیگ، پیپلزپارٹی کا طرزِحکمرانی بدترین گورننس کی مثال ، اب تیسری نسل کو تیار کیا جارہا ہے
خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات سنگین ہیں، دہشتگردی کے اسباب کو ختم کرنا ہوگا، گفتگو

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر رسم کے طور پر نہ منائیں، مقبوضہ وادی میں بھارتی تسلط اور ظلم کے خلاف واضح اور جاندار موقف اپنایا جائے۔ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے حالات سنگین ہیں، دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے اسباب پر غور کرنا ہوگا۔ملک میں دہشت گردی کی بڑی وجہ امریکہ سے دوستی ہے۔ پاکستان کا غزہ امن بورڈ کا حصہ بننا قوم کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری اطلاعات شکیل ترابی، ناظم تربیت گاہ حافظ سیف الرحمن بھی اس موقع پر موجود تھے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی گزشتہ کئی دہائیوں سے حکمرانی کررہی ہیں ، ان کا طرزِ حکمرانی دنیا میں بدترین گورننس کی مثال ہے، ملک کے ہر شعبہ کو تباہ کرنے کے بعد شریف اور بھٹو خاندان کی تیسری نسل کو حکمرانی کے لیے تیار کیا جارہا ہے، خدا کا شکر ہے کہ اب عوام ان کے بہکاوے میں نہیں آرہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو ونڈر بوائے کے طور کے پیش ہونے کے بعد اب مریم نواز نے بھی ونڈر لیڈی کی حیثیت سے بریفنگ دی ہے تاہم ونڈر لیڈی کی برین ڈرین سے متعلق گفتگو پر ماتم کرنے کو دل کرتا ہے، پنجاب کے حکمرانوں کو ادارکاریوں کے علاوہ اور کچھ نہیں آتا۔ امیر جماعت اسلامی نے سوال کیا کہ حکمرانوں کے بقول پنجاب میں گورننس بہتر ہے تو سکولوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کیوں کیا جارہا ہے؟ عوام سے خوفزدہ ن لیگ پنجاب میں غیر جمہوری، عوام دشمن بلدیاتی قانون لے کر آئی۔فارم سنتالیس کی مدد سے سندھ پر پیپلز پارٹی قابض ہے ، سترہ برس سے صوبہ پر قابض پارٹی نے کراچی میٔر کی سیٹ پر بھی قبضہ کیا اور شہر کی قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹیں بھی ہتھیا لیں۔ وزیراعلیٰ سندھ بتائیں کہ قابضین کو قبضہ گروپ نہ کہا جائے تو اور کیا کہیں؟ انہوں نے کہا کہ ملک میں افسر شاہی کا راج ہے، مقامی حکومتوں کا موثر نظام موجود نہیں۔جماعت اسلامی کراچی میں قبضہ گروپ کا قبضہ چھڑائے گی، 14 فروری کو بھرپور احتجاج ہوگا، بااختیار بلدیاتی نظام کی جدوجہد جاری رہے گی۔ بلوچستان اور کے پی میں جاری دہشت گردی کی لہر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے حکمرانوں کو ایک دفعہ پھر باور کرایا کہ طاقت سے مسائل حل نہیں ہوں گے، عوام کو حقوق دینا ہوں گے۔ نوجوانوں کو روزگار اور تعلیم میسر نہیں ہوں گے تو یہ ملک دشمن عناصر کے ہتھے چڑھیں گے۔بلوچستان کے عوام کو عزت دی جائے۔ نام نہاد امریکی جنگ میں شمولیت کے نتائج قوم پچیس برس سے بھگت رہی ہے ، حکمران ٹرمپ کی چاپلوسی کی بجائے قوم کے وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں اور پالیسیاں تشکیل دیں۔ دنیا کا امن تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ٹرمپ کو وزیراعظم شہباز شریف نے امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کرکے ملک و قوم کے وقار کا سودا کیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ستتر برس کے بعد بھی قیام پاکستان کے مقاصد حاصل نہیں ہوئے، خدا کی مرضی کے بغیر نظام خدا سے بغاوت ہے، جماعت اسلامی کی سیاست ذات یا مفادات کی اسیر نہیں ، جماعت اسلامی اقامت دین اور امت کے اتحاد کی جدوجہد کررہی ہے۔ ملک میں چہرے نہیں نظام بدلنے کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی نوجوانوں کو ساتھ کر ملک میں حقیقی تبدیلی لے کر آئے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں

پڑھیں:

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار

اسلام آباد، منیلا (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے آسیان ریجنل فورم کے ذریعے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔ اسحاق ڈار نے 33  ویں آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر کثیرالجہتی تعاون ناگزیر ہے۔ جموں و کشمیر کے تنازعے کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کی حمایت جاری رکھے گا، جبکہ عالمی برادری کو حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو تشویشناک اور اشتعال انگیز اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے متعلق یکطرفہ اقدامات 25 کروڑ پاکستانیوں کے مفادات کو متاثر کر سکتے ہیں۔ غزہ کی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے۔انہوں نے دہشتگردی کو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دے چکا ہے اور ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، جبکہ افغانستان میں امن سے علاقائی تجارت، روابط اور ترقی کو فروغ ملے گا۔ نائب وزیراعظم نے جنوبی بحیرہ چین کے تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک چین پالیسی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کو ترقی پذیر ممالک کے لیے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے عمان ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلپائن میں آسیان ریجنل فورم کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی، دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعاون کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران اعلیٰ سطح تبادلوں، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فلپائن میں مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔ وزرائے خارجہ نے امریکہ ایران کے درمیان ثالثی پر پاکستان کے کردار کو سراہا اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر زور دیا، اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکرٹری آف سٹیٹ برائے خارجہ سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط  بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں خطے  کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونٹسن پیٹرز سے ملاقات کی۔ دونوں ملکوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور کھیل کے شعبے میں تعاون پراتفاق کیا۔ ملاقات میں خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے بعد کرغزستان روانہ ہو گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس 23 اور 24 جولائی کو ہوگا، اسحاق ڈار اجلاس کے موقع پر رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔؎

متعلقہ مضامین

  • اسلامی اقدار اور جدید دور
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل