امریکا اور سعودی عرب کی مشترکہ بحری مشقیں مکمل
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی بحریہ اور سعودی عرب کی رائل نیول فورسز کی مشترکہ مشقیں مکمل ہوگئیں۔ مشقوں کا مقصد باہمی استحکام اور دفاعی تعلقات کو مضبوط تر کرنا تھا۔سینٹ کام میں نیول فورسز کی کمانڈ کا کہنا ہے یہ مشقیں انڈیگو ڈیفینڈر کے نام سے ہوئیں اور یہ سالانہ سرگرمی کا حصہ تھی، جسے دونوں ملکوں کی افراج نے مکمل کیا۔کیپٹین کیلے جونز نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہم نے ایک دوسری کی تربیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی مجموعی صلاحیتوں کو بہتر کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔ تاکہ خطے کے استحکام میں تعاون کیا جا سکے۔ان مشقوں میں 50 امریکی اہلکاروں نے حصہ لیا۔ مشقوں کو دیکھنے کے لیے امریکی قونصل جنرل رفیق منصور بھی آئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان ریلویز نے خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق سابق ڈویژنل انجینئر(ڈی ای این)ملتان عابد رزاق کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ سابق اسسٹنٹ انجینئر (اے ای این)خانیوال راجا یوسف کو بھی سروس سے برخاست کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ خانیوال پل حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ عوامی جانوں کے نقصان پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔وزیر ریلوے کی ہدایت پر حادثے کی جامع انکوائری شروع کی گئی تھی۔(جاری ہے)
انکوائری رپورٹ میں متعلقہ افسران کی غفلت اور ذمہ داری کا تعین کیا گیا جس کی روشنی میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اپنے زیرو ٹالرنس مقف پر قائم رہے اور حادثے کا کیس منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔ وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا اور غفلت، لاپروائی یا نااہلی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ذمہ دار عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔