جوہری معاہدہ ختم، روس کی امریکا سے دوبارہ مذاکرات پر آمادگی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
روس نے امریکا کے ساتھ آخری جوہری اسلحہ کنٹرول معاہدے نیو اسٹارٹ (New START) کی مدت ختم ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب بھی جوہری ہتھیاروں کی حد سے متعلق بات چیت کے لیے تیار ہے۔
ماسکو میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ اگر واشنگٹن تعمیری ردعمل دے تو روس امریکا سے فوری مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ابو ظبی میں دونوں ممالک کے درمیان غیر رسمی رابطے ہوئے، جن میں نیو اسٹارٹ کے بنیادی نکات پر عمل جاری رکھنے پر غور کیا گیا۔
نیو اسٹارٹ معاہدہ امریکا اور روس کے درمیان جوہری میزائلوں، لانچرز اور اسٹریٹجک وار ہیڈز کی تعداد محدود کرتا تھا، تاہم اس کی قانونی مدت ختم ہو چکی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی چین کو شامل کرتے ہوئے نیا اور بہتر معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں، جسے بیجنگ نے مسترد کیا ہے۔
ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ جوہری خطرات کئی دہائیوں میں بلند ترین سطح پر ہیں اور فریقین سے فوری طور پر مذاکرات بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :