امریکا اور روس کے درمیان آخری جوہری معاہدہ ختم، دنیا ایک نئے خطرناک دور میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
واشنگٹن/ماسکو: امریکا اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی تعداد کو محدود کرنے والا آخری بڑا معاہدہ نیو اسٹارٹ آج 5 فروری کو ختم ہوگیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک جوہری کنٹرول کا کوئی فعال معاہدہ باقی نہیں رہا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو اسٹارٹ معاہدے کی مدت ختم ہونے کے باوجود امریکا اور روس کے درمیان نہ تو معاہدے میں توسیع پر اتفاق ہو سکا اور نہ ہی کسی متبادل فریم ورک پر پیش رفت ہوئی۔
اس معاملے پر روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے کہا ہے کہ روس سفارتی ذرائع کے ذریعے اسٹریٹیجک استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں معاہدے کی شرائط اب لاگو نہیں رہیں۔
رپورٹ کے مطابق معاہدے کے خاتمے سے ایک روز قبل روسی وزارتِ خارجہ نے بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ اب دونوں فریق نیو اسٹارٹ کے تحت کسی بھی قسم کی ذمہ داری کے پابند نہیں رہے اور مستقبل کے اقدامات کا آزادانہ طور پر تعین کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ نیو اسٹارٹ معاہدہ 2010 میں طے پایا تھا، جس کے تحت امریکا اور روس جوہری وار ہیڈز، بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں اور لانچ سسٹمز کی تعداد محدود رکھنے کے پابند تھے۔
دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے امریکا اور روس پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد نئے جوہری معاہدے پر دستخط کریں تاکہ عالمی سلامتی سے متعلق خدشات کو کم کیا جا سکے اور جوہری اسلحے کی دوڑ کو روکا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امریکا اور روس نیو اسٹارٹ کے درمیان
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔