بساط پھر بچھ گئی، ایران، امریکا کے درمیان کل مسقط میں مذاکرات ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
تہران:
ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کے التواء سے متعلق گردش کرنے والی تمام افواہیں دم توڑ گئیں جب دونوں ممالک نے باضابطہ طور پر تصدیق کر دی کہ مذاکرات جمعے کی صبح 10 بجے مسقط میں ہی ہوں گے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں واضح کیا کہ امریکا کے ساتھ جوہری امور پر بات چیت طے شدہ وقت کے مطابق عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوگی۔
Nuclear talks with the United States are scheduled to be held in Muscat on about 10 am Friday.
I'm grateful to our Omani brothers for making all necessary arrangements. — Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) February 4, 2026
انہوں نے مذاکرات کے انعقاد کے لیے سہولیات فراہم کرنے پر عمان کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا جس سے مسقط کے سفارتی کردار کو ایک بار پھر عالمی اہمیت حاصل ہو گئی۔
مزید پڑھیںامریکا ایران کیساتھ مذاکرات کیلیے تیار ہوگیا؛ کڑی شرائط رکھ دیں
ایران مذاکرات پر آمادہ ہوگیا، امریکا کے ایرانی ڈرون مار گرانے پر کشیدگی برقرار
ایران اور امریکا کے درمیان مذکرات میں شرکت کیلئے پاکستان کو بھی دعوت
دوسری جانب دو سینیئر امریکی عہدیداروں نے بھی امریکی میڈیا سے گفتگو میں اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات عمان میں ہی ہوں گے یوں قیاس آرائیوں پر پردہ ہمیشہ کے لیے گر گیا۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل ایران اور امریکا کے جوہری مذاکرات جمعے کو ترکیہ کے شہر استنبول میں شیڈول تھے تاہم ایران کی جانب سے اچانک مقام کی تبدیلی کا مطالبہ سامنے آیا جس کے بعد مذاکرات کو عمان منتقل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ایران نے نہ صرف مقام کی تبدیلی پر زور دیا بلکہ یہ شرط بھی رکھی کہ مذاکرات میں کسی علاقائی شراکت دار کو شامل نہ کیا جائے اور بات چیت صرف جوہری معاملات تک محدود رہے۔
تاہم ان مطالبات کو امریکا نے باضابطہ طور پر تسلیم کیا یا نہیں اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امریکا کے
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :