data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران:ایرانی سپریم لیڈر آیت خامنہ ای کے مشیر ریئر ایڈمرل علی شمخانی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے افزودہ یورینیم کو بیرونِ ملک منتقل کرنا مکمل طور پر خارج از امکان ہے اور یہ اقدام کسی بھی جواز کے قابل نہیں۔

علی شمخانی نےکہا کہ ایران اس وقت جنگ کے سائے میں زندگی گزار رہا ہے، اس تیاری کا مطلب تصادم کی خواہش نہیں بلکہ دشمنوں کی دھمکیوں اور دباؤ کا جواب ہے، مذاکرات صرف جوہری معاملے پر اور امریکا کے ساتھ ممکن ہیں بشرطیکہ دو بنیادی شرائط پوری ہوں: دھمکیوں کا خاتمہ اور غیر حقیقت پسندانہ مطالبات سے دستبرداری۔

شمخانی نے ایرانی سپریم لیڈر کے اس فتوے کی یاد دہانی کرائی جس میں جوہری ہتھیاروں پر پابندی عائد کی گئی ہے اور زور دیا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے، اگر خدشات برقرار رہیں تو ایران یورینیم افزودگی کی سطح 60 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد تک لانے پر غور کر سکتا ہے لیکن یہ صرف ٹھوس سیاسی اور معاشی معاوضے کے بدلے ممکن ہوگا۔

آئندہ کسی بھی تصادم کی صورت میں، ایران کا مؤقف ہے کہ جنگ ملک کی سرحدوں تک محدود نہیں رہے گی اور خطے میں موجود خطرات کے جواب میں ایران مناسب کارروائی کرے گا۔ اسرائیل کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے شمخانی نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو ایران جواب میں یقینی طور پر اسرائیل کو نشانہ بنائے گا، ایران کے نقطۂ نظر سے امریکا اور اسرائیل الگ نہیں بلکہ ایک ہی محاذ کا حصہ ہیں، اور ایران اپنے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم