30 ہزار ٹریکٹرز کیساتھ تاریخ کی سب سے بڑی سکیم کا ریکارڈ قائم، کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی طور پر کسانوں کا سہارا بن رہے ہیں: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے وژن اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں سے پاکستان کی سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم شروع کی گئی۔ مریم نواز کے کسان دوست اقدامات سے پنجاب کا کاشتکاراپنے ٹریکٹرکے مالک بن گئے۔ وزیراعلیٰ نے 30ہزار ٹریکٹر کے ساتھ تاریخ کی سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ چیف منسٹر ٹریکٹر پروگرام کے تحت پہلے فیز میں 50 سے 75ہارس پاور کے 10ہزار ٹریکٹرز کاشتکاروں کو مل گئے۔ دوسرے فیز میں 75 سے85 ہارس پاور کے 10ہزار ٹریکٹر کی قرعہ اندازی کی جبکہ فراہمی کا عمل بھی جاری ہے۔ ہر ہائی ہارس پاور ٹریکٹر پر 10لاکھ روپے سبسڈی حکومت ادا کرے گی۔ ہائی پاور ٹریکٹر سکیم کے لئے حکومت پنجاب 10ارب روپے سبسڈی ادا کرے گی۔ ٹریکٹر سکیم کا تیسرا فیز جنوری میں شروع ہو گا۔ کاشتکاروں کو50 سے 55 ہارس پاور ٹریکٹرز کی فراہمی کیلئے جلد درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت 100سے 120 ہارس پاور کے بڑے ٹریکٹر بلاسود لون پر دیئے جائیں گے۔ مریم نواز کا کہنا ہے پنجاب کے کاشتکاروں کو ٹریکٹر کی فراہمی کا مقصد معاشی خود مختاری اور زیادہ پیداوار کا ہدف ہے۔ کاشتکار بھائی اپنے ٹریکٹر کے مالک بن رہے ہیں، اس سے بڑھ کر خوشی کیا ہوگی۔ حکومت پنجاب کسانوں سے فصل کی بوائی سے فروخت تک پورا ساتھ دے رہی ہے۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم خالدہ ضیاء کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومہ خالدہ ضیاء کے خاندان اور بنگلہ دیشی عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں بنگلہ دیش کے بہن بھائی کے ساتھ ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی