data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251231-06-14
لاہور (جسارت نیوز)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا ہے کہ فائر ریسکیو سروس نے سال 2025 کے دوران پنجاب بھر میں28,495 آتشزدگی کے واقعات پہ ریسپانس کرتے ہوئے پروفیشنل فائر فائٹنگ کے ذریعے69ارب روپے کے متوقع نقصانات کو محفوظ بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ 2025 میں آتشزدگی کے واقعات 2024 کی نسبت 3.
34 فیصد زیادہ ہوئے جبکہ 2024 میں آتشزدگی کے واقعات میں 2023 کی نسبت 35 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ عمارتوں کے مالکان کوچاہیے کہ وہ پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگ ریگولیشنز 2022 کے تحت جاری کردہ ہدایات کے مطابق عمارتوں میں سیفٹی اقدامات کو یقینی بنائیں، تاکہ بلند و بالا عمارتوں میں رہنے والے افراد احساس تحفظ محسوس کریں۔وہ گزشتہ روزایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹرز میں آتشزدگی کے واقعات پہ ریسپانس کے حوالے سے منعقدہ سالانہ آپریشنل کارکردگی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران اور ونگز کے سربراہان نے شرکت کی جبکہ پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی افسران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی افسران نے سال 2025 کے اہم فائر و ریسکیو آپریشن، حادثات و ایمرجنسیز،کیس اسٹڈیز،درپیش چیلنجز، قابل ذکر اقدامات سمیت اپنی آپریشنل کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران ہیڈ آف آپریشنز نے فائر ایمرجنسیز کی سالانہ رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق سال 2025 میں پنجاب بھر میں آتشزدگی کے 28,495واقعات میں1081 افراد زخمی اور 99 افراد جاں بحق ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال2024کے مقابلے میں آتشزدگی کے واقعات میں 3.34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق10,018 واقعات شارٹ سرکٹ، 5755 غفلت اور لاپرواہی، 1355گیس لیکیج،1315 موم بتی جلانے، 38 ایل پی جی سلنڈر دھماکوں، 340کچن فائر، 476 جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات، 1472نامعلوم وجوہات جبکہ7726 آتشزدگی کے واقعات دیگر مختلف وجوہات کے باعث پیش آئے۔اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر آتشزدگی کے واقعات بڑے اضلاع میں پیش آئے جن میں لاہور میں 5079، فیصل آباد میں 2079، راولپنڈی میں 1689اور ملتان میں 1305 آتشزدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ سب سے کم آتشزدگی کے واقعات 255مری اور266 لیہ میں رپورٹ ہوئے۔فائر ایمرجنسیز کے تفصیلی جائزے کے بعد سیکرٹری ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ گھریلو فائر ایمرجنسیز، جو غفلت کے باعث پیش آتی ہیں۔

جسارت نیوز
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ:
میں ا تشزدگی کے واقعات
ایمرجنسی سروسز
سال 2025
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔