جماعت اسلامی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف 15جنوری کو عوامی ریفرنڈم کروانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 December, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)جماعت اسلامی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف 15جنوری کو عوامی ریفرنڈم کروانے کا اعلان کیا ہے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ یہ قانون اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے بجائے بلدیاتی اداروں کو مفلوج کرنے کی کوشش ہے، جسے جماعت اسلامی نہ صرف عدالت بلکہ عوامی عدالت میں بھی چیلنج کرے گی۔
منصورہ لاہور میں پنجاب بھر کے جماعت اسلامی رہنماوں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے بتایا کہ 15 جنوری سے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف عوامی ریفرنڈم کا آغاز ہوگا، جس میں عوام فیصلہ کریں گے کہ آیا وہ اس قانون کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری ہوتے ہیں، مگر گزشتہ ایک دہائی سے پنجاب میں نہ بلدیاتی انتخابات کرائے گئے اور نہ ہی اختیارات منتقل کیے گئے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پنجاب کا نیا بلدیاتی ایکٹ ایک کالا قانون ہے، جس کے تحت لاہور جیسے بڑے شہر کو میٹروپولیٹن کے بجائے ٹان کا درجہ دیا گیا ہے اور بلدیاتی حکومتوں کے سربراہان کو براہِ راست عوامی ووٹ کے ذریعے منتخب کرنے کے بجائے بالواسطہ طریقے سے لانے کی بات کی جا رہی ہے، جو عوامی رائے کا مذاق ہے۔انہوں نے یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابی طریقہ کار پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ منتخب ہونے کے بعد ایک ماہ کے اندر پارٹی جوائن کرنے کی شرط دراصل انسانوں کی منڈی لگانے کے مترادف ہے۔
حافظ نعیم نے اعلان کیا کہ ریفرنڈم کے لیے مرکزی اور صوبائی سطح پر ریفرنڈم کمیشن قائم کیے جائیں گے، جن میں مقامی معززین، وکلا، اساتذہ اور ماہرین شامل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی ریفرنڈم کے بعد اسمبلیوں کا گھیراو کیا جائے گا اور آئندہ لائحہ عمل دیا جائے گا۔ حافظ نعیم الرحمن نے عدالتوں اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ قانونی موشگافیوں کے بجائے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں اور ایک واضح ٹائم فریم مقرر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے اب تک بلدیاتی نظام کو مسلسل نظرانداز کیا گیا اور مختلف حکومتوں نے آ کر اداروں کو ختم کرنے کا ہی کام کیا۔
پنجاب حکومت کی گورننس پر تنقید کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 14 ہزار سے زائد سرکاری اسکول آٹ سورس کر دیے گئے، جن میں سے بیشتر تسلی بخش طریقے سے نہیں چل رہے۔ اسی طرح بنیادی مراکز صحت کے نام بدل کر انہیں بھی نجی شعبے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔انہوں نے پی آئی اے کی نجکاری، مختلف اتھارٹیز کے قیام اور نوکر شاہی کے بڑھتے ہوئے کردار کو عوامی اختیار کے خلاف قرار دیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کیے جانے کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستانی افواج کو کسی صورت اسرائیل یا فلسطین کے خلاف استعمال کیے جانے کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کی اپنی قومی ذمہ داریاں ہیں، خصوصا ایسے وقت میں جب بھارت دوبارہ معاذ آرائی کی کوششیں کر رہا ہے۔
بسنت کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ انسانی جانوں کی قیمت پر کسی تہوار کی اجازت نہیں دی جا سکتی، تاہم اگر محفوظ طریقے سے پتنگ بازی کی جائے تو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ پتنگ بازی کے معاملے کو مذاق نہ سمجھا جائے اور امیر سرمایہ داروں کو عوام کے حقوق پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور پنجاب کی بڑی آبادی کے ساتھ کسی قسم کا ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوامی ریفرنڈم کے ذریعے اس کالے قانون کو مسترد کر کے حقیقی اختیارات عوام تک منتقل کرانے کی جدوجہد جاری رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی پنجاب میں بڑی تبدیلیاں متوقع، چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا سخت فیصلوں کا اعلان پی ٹی آئی پنجاب میں بڑی تبدیلیاں متوقع، چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا سخت فیصلوں کا اعلان چیف جسٹس پاکستان کا تھرپارکر کا دورہ، انصاف کی فراہمی، عدالتی نظام کا جائزہ لیا ایف بی آر کے اقدامات پر تاجروں کی ملک گیر شٹرڈاون ہڑتال اور ڈی چوک پر دھرنے کی دھمکی پاکستان انوسٹر فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود اور جنرل سیکریٹری عبدالخالق لک کی قونصل جنرل سید مصطفی ربانی سے ملاقات متحدہ عرب امارات کا یمن میں ملٹری آپریشن بند اور اپنے فوجی واپس بلانے کا اعلان سہیل آفریدی کا دورہ لاہور، سپیکر کے پی کا سپیکر پنجاب اسمبلی کوخط، احتجاج ریکارڈ کرایا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ حافظ نعیم الرحمن نے عوامی ریفرنڈم جماعت اسلامی نے کہا کہ کو عوامی کے بجائے کا اعلان انہوں نے کے خلاف کو عوام کیا جا کیا کہ

پڑھیں:

کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم قرار دے دیا۔

اسلام آباد سے الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے کی جانے والی ترمیم آئین اور قانون سے متصادم ہے۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل چوہدری ندیم قاسم کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو تحریر کیے گئے خط کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی نے بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل 6 جولائی کو منظور کیا۔ 

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق گورنر کے پی نے بلدیاتی حکومت کے نئے ترمیمی بل کی توثیق کر دی ہے، ترمیم کے مطابق ضلع میں ویلیج اور نیبر ہڈ کونسل کی آبادی 30 سے 40 ہزار کے درمیان ہوگی، ترمیم کے مطابق الیکشن کمیشن حکومت سے مشاورت سے کوئی تبدیلی کر سکے گا۔ 

خط کے مطابق الیکشن ایکٹ اور آئین کے مطابق بلدیاتی حکومتوں کے الیکشن کے لیے حلقہ بندی کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، حلقہ بندی کے معاملے پر حکومت سے مشاورت بھی آئین کی روح کے خلاف ہے۔ 

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق الیکشن کمیشن کے لیے اس ترمیم کے تحت 30 سے 40 ہزار کی آبادی کے لیے حلقہ بندی کرنا قابل عمل نہیں۔ 

خط کے متن کے مطابق آئین کے تحت کوئی قانون الیکشن کمیشن کے اختیارات نہیں لے سکتا، اتنی تاخیر سے یہ ترمیم کرنا بظاہر بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا حربہ ہے۔  

الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت اس معاملے پر معاونت کرے تاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن