data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین  کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ دین کی دعوت کا پھیلاؤ  معاشرے کی اصلاح کا سب سے بڑا اور اہم ذریعہ ہے ۔

حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے تحت منعقدہ دو روزہ ماسٹر ٹرینر ورکشاپ برائے مدرسات کے آخری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی خواتین میں دعوتِ دین کو وسعت دے کر ایک کروڑ خواتین تک قرآن کا پیغام پہنچانا چاہتی ہے اور اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے رمضان المبارک میں دورۂ قرآن نہایت طاقتور اور نتیجہ خیز ذریعہ ہے۔

ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ مدرسات کا اندازِ تدریس محض معلوماتی نہیں بلکہ ایسا ہونا چاہیے جو دلوں کو مسخر کرے، روح کو بیدار کرے اور قرآن سے گہری محبت کو اجاگر کرے۔ روایتی طرز سے آگے بڑھ کر جدید اور مؤثر اسالیب اپنائے جائیں تاکہ دورۂ قرآن محض ایک معمول نہ رہے بلکہ ایک فکری و روحانی انقلاب کا ذریعہ بنے۔ روزانہ ایک پارے کی خوش الحانی سے تلاوت بستیوں میں خیر، برکت اور ہدایت کے دروازے کھول دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک ایمان کی تجدید اور دلوں کی آبیاری کا مہینہ ہے۔ اس دوران انسان کا دل سننے، سمجھنے اور بدلنے کے لیے زیادہ آمادہ ہوتا ہے اور معاشرے میں نیکی کی طلب بڑھ جاتی ہے۔ اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ہر بستی اور ہر محلے میں دورۂ قرآن کی محافل منعقد کی جائیں۔

ڈاکٹر حمیرا طارق کا کہنا تھا کہ قرآن ایک زندہ اور ہمہ گیر کتاب ہے جو ہر دور کے مسائل کا قابلِ عمل حل پیش کرتی ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ خواتین کو اسلام کے آفاقی نظام کی برکات سے آگاہ کیا جائے۔

اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹیرز عائشہ سید، عطیہ نثار ،سمیحہ راحیل قاضی ،انیلہ محمود ،ثمینہ سعید، شازیہ عبداللہ  اور میزبان پروگرام ناظمہ خیبر پختو نخوا وسطی حسینہ کاشف بھی موجود تھیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر حمیرا طارق جماعت اسلامی

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار