سابق ایئر مارشل نور خان کی صاحبزادی اور عالمی شہرت یافتہ طبی ماہر پروفیسر ڈاکٹر فائقہ قریشی امریکا میں پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں۔

خاندانی ذرائع اور سوشل میڈیا اطلاعات کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال امریکی حکام کی جانب سے جاری نہیں کی گئیں۔

Sad news: Professor Dr.

Faiqa Qureshi, daughter of the late Air Marshal Nur Khan, has passed away in a tragic traffic accident in the United States.

A respected medical academic, her loss is deeply felt across communities.
???? Read more: https://t.co/q7CEfgc5X9@sufisal @APPNA… pic.twitter.com/VjtVHEJXkv

— Media Bites – Imran Malik (@immiemalik) December 29, 2025

ڈاکٹر فائقہ قریشی پیڈیاٹرک ایمرجنسی میڈیسن کی ممتاز پروفیسر تھیں اور اپنے شعبے میں غیر معمولی مہارت، پیشہ ورانہ وابستگی اور مریضوں کے ساتھ ہمدردانہ رویے کے باعث نہایت قدر و منزلت کی حامل تھیں۔ تدریسی خدمات کے حوالے سے بھی وہ طلبہ اور ساتھیوں میں بے حد مقبول تھیں۔

ان کے انتقال پر طبی برادری کے علاوہ امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں ٹرک حادثہ عوامی ’بھٹہ پارٹی‘ کا سبب بن گیا

امریکا کے معروف ادارے چلڈرنز ہاسپٹل آف دی کنگز ڈاٹرز نے بھی ڈاکٹر فائقہ قریشی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک مخلص، باصلاحیت اور فرض شناس پیڈیاٹرک فزیشن قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فائقہ کے والد ایئر مارشل (ر) نور خان پاکستان کی معروف شخصیات میں شمار ہوتے تھے، جنہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دینے کے علاوہ سول ایوی ایشن، کھیلوں اور دیگر اہم قومی شعبوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا ایئر مارشل ٹریفک حادثہ ڈاکٹر فائقہ قریشی نور خان

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا ایئر مارشل ٹریفک حادثہ ڈاکٹر فائقہ قریشی ڈاکٹر فائقہ قریشی ایئر مارشل

پڑھیں:

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ  سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار