امریکا میں ٹریفک حادثہ، سابق ائیر چیف نور خان کی صاحبزادی ڈاکٹر فائقہ نور خان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل نور خان کی بیٹی ڈاکٹر فائقہ نور خان امریکا میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ امریکی ریاست ورجینیا کی کاؤنٹی ڈینوڈی میں ویک اینڈ پر پیش آیا۔
ورجینیا پولیس کے مطابق ڈاکٹر فائقہ نور خان کی گاڑی سڑک سے ٹکرا گئی جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 75 سالہ ڈاکٹر فائقہ نور خان ایک معروف پیڈیاٹریشن تھیں اور انہوں نے 1993 میں بچوں کے دی کنگز ڈاٹر اسپتال میں بطور فزیشن خدمات کا آغاز کیا۔ بعد ازاں وہ طویل عرصے تک اسی اسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کی میڈیکل ڈائریکٹر کے طور پر فرائض انجام دیتی رہیں۔
اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فائقہ بچوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے نہایت مخلص اور ہمدرد معالجہ تھیں، جبکہ نوجوان ڈاکٹروں کی تربیت میں بھی ان کا کردار نمایاں رہا۔
دوسری جانب کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور نے بھی ڈاکٹر فائقہ نور خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق ڈاکٹر فائقہ نے 1973 میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے گریجویشن کی تھی اور وہ تدریسی خدمات بھی انجام دے چکی تھیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر فائقہ نور خان کے مطابق
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :