data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251231-08-18
کراچی(اسٹاف ر پورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے جن میں صوبے بھر میں زمین کے ریکارڈ کی ای ٹرانسفر اور ڈیجیٹلائزیشن کیلیے سندھ لینڈ ریونیو بل کی منظوری، موٹر تھرڈ پارٹی انشورنس کا نفاذ، دانش اسکولوں کیلیے زمین کی فراہمی، دی سٹیزنز فاؤنڈیشن کے ساتھ بلدیاتی اسکولوں کے انتظام کے معاہدے، بین الصوبائی رابطہ محکمے کے کردار کی تنظیم نو اور صوبائی و ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے مالی سال 27-2026کیلیے رہنما اصولوں کی منظوری شامل ہے۔ کابینہ نے سندھ لینڈ ریونیو (ترمیمی) بل میں ترامیم کی منظوری دی جن کے تحت زمین کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور صوبے بھر میں زمین کے مالکانہ حقوق کی ای ٹرانسفر کا نظام متعارف کرایا جائے گا اور بل کو سندھ اسمبلی کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ یہ منصوبہ، جس کی منظوری 8 جولائی 2025 کو دی گئی تھی، ریکارڈ آف رائٹس کی ازسرنو تیاری اور تصدیق، بلاک چین پر مبنی ڈیٹابیس کے ذریعے زمین کے ڈیٹا کی ڈیجیٹلائزیشن اور زمین کی ملکیت کی ای ٹرانسفر کے نظام کی تیاری پر مشتمل ہے۔ پائلٹ مرحلہ ضلع مٹیاری کے دیہہ پلیجانی اور مٹیاری اور ضلع سکھر کے دیہہ باگڑجی میں نافذ کیا جا رہا ہے۔قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لیے سندھ لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں جن میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سے متعلق تعریفوں کا اضافہ، ریکارڈ آف رائٹس کی تعریف میں ڈیجیٹل ریکارڈ کو شامل کرنا اور ایک نئی دفعہ 42 اے کا اضافہ شامل ہے جس کے تحت حکومت کو ڈیجیٹلائزیشن اور ای ٹرانسفر سے متعلق قواعد بنانے کا اختیار حاصل ہوگا۔ کابینہ نے بورڈ آف ریونیو اور سکھر آئی بی اے کی کاوشوں کو سراہا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ اسمبلی سے بل کی منظوری کے بعد اس قانون کا نفاذ ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی منظوری زمین کے

پڑھیں:

وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار

سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن