لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ،2025میں ایک لاکھ 73ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے WhatsAppFacebookTwitter 0 31 December, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)چیف جسٹس عالیہ نیلم کی موثر قیادت، جدید کیس مینجمنٹ اصلاحات اور اعلی عدالتی کارکردگی کے باعث 2025کے دوران لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ مقدمات کے فیصلے کیے گئے۔لاہور ہائیکورٹ میں ایک سال میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد مقدمات نمٹائے گئے جو اسی عرصے میں دائر ہونے والے نئے مقدمات سے 16 فیصد زیادہ ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں لاہور ہائیکورٹ میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 45 ہزار 748 نئے مقدمات دائر ہوئے جبکہ اسی مدت کے دوران ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کیے گئے، لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر 92 ہزار 505 مقدمات، ملتان بنچ پر 44 ہزار 145، بہاولپور بنچ پر 18 ہزار 415 اور راولپنڈی بنچ پر 17 ہزار 948 مقدمات کے فیصلے ہوئے۔
چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے اس شاندار عدالتی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظام میں شفافیت اور بروقت انصاف کی فراہمی لاہور ہائیکورٹ کی اولین ترجیح ہے، آٹومیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے مقدمات کے فیصلوں کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔چیف جسٹس کی خصوصی ہدایات پر سول اور فوجداری مقدمات کے ساتھ ساتھ ٹیکس مقدمات کے لیے بھی فاسٹ ٹریک پالیسی اپنائی گئی، ٹیکس مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی ڈویژن بنچز تشکیل دیے گئے جبکہ کیس آڈٹ اور یکساں نوعیت کے مقدمات کو یکجا کرکے سماعت کے لیے مقرر کرنے جیسی اصلاحات متعارف کروائی گئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 کے دوران لاہور ہائیکورٹ میں 6 ہزار ٹیکس مقدمات کے فیصلے کیے گئے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور تاریخی ریکارڈ ہے۔وکلا اور سائلین نے ریکارڈ عدالتی فیصلوں کو خوش آئند اور ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی ہدایات پر نافذ کی گئی جوڈیشل، کیس مینجمنٹ اور ڈیجیٹل اصلاحات کے باعث عوام کا عدالتی نظام پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشفیع جان کے عظمی بخاری سے متعلق بیان پر ن لیگی رہنما برہم، عطا تارڑاور مریم اورنگزیب کا شدید ردعمل شفیع جان کے عظمی بخاری سے متعلق بیان پر ن لیگی رہنما برہم، عطا تارڑاور مریم اورنگزیب کا شدید ردعمل اسحاق ڈار سے شہزادہ فہد بن سلطان کا رابطہ، پاک سعودی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق پانچوں ہائیکورٹس میں 40ایڈیشنل ججوں کی مستقلی، جوڈیشل کمیشن کے پانچ اجلاس 12تا 15جنوری کے درمیان طلب انتالیسویں سینئر منیجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 19کے افسران کو 19جنوری 2026 کو طلب کرلیا گیا عمران خان سزا پوری کریں، مذاکرات میں رہائی پر بات نہیں ہوگی، گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ڈھاکا: اسمبلی ایاز صادق سے بھارتی وزیرخارجہ کی ملاقات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ہزار سے زائد مقدمات لاہور ہائیکورٹ کی مقدمات کے فیصلے ایک لاکھ چیف جسٹس کے لیے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم