2025 میں پاکستانیوں کی پاسپورٹ حاصل کرنے کی ریکارڈ تعداد
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
سال 2025 کے اختتام پر ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ یہ سال شہری سہولت اور پاسپورٹ سروسز میں انقلابی اقدامات کے حوالے سے اہم رہا۔
رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں مجموعی طور پر 55 لاکھ 72 ہزار 13 پاکستانیوں نے پاسپورٹس بنوائے۔ اس میں مختلف کیٹیگریز کے پاسپورٹس شامل ہیں:
نارمل ایم آر پی پاسپورٹس: 32 لاکھ 75 ہزار 263
ارجنٹ کیٹیگری پاسپورٹس: 18 لاکھ 39 ہزار 487
فاسٹ ٹریک پاسپورٹس: 2 لاکھ 76 ہزار 789
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہری سہولت کے لیے کئی اقدامات کیے گئے، جن میں جدید پرنٹرز کی تنصیب، 24/7 پاسپورٹ پراسسنگ اور ڈلیوری سروس کا آغاز، پاسپورٹ دفاتر کی تزئین و آرائش، اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سفارت خانوں میں ون ونڈو سروس شامل ہیں۔
اس کے علاوہ شہریوں کی سہولت کے لیے جدید ای پاسپورٹس اور سیکورٹی فیچرز سے مزین نئی پاسپورٹ بکلیٹس متعارف کرائی گئیں، جس کی وجہ سے ای پاسپورٹس بنوانے کا رجحان بھی خاصا بڑھ گیا۔
یہ اعداد و شمار پاکستان میں پاسپورٹ سروسز کی تاریخ میں ایک ریکارڈ حد تک سہولت اور کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔