2025 میں کتنے پاکستانیوں نے پاسپورٹس بنوائے؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
سال 2025 کے اختتام پر ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
2025 وزیراعظم و وزیر داخلہ کی ہدایت پر ڈی جی پاسپورٹس کی جانب سے انقلابی اقدامات کا سال رہا ہے۔ سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2025 کے دوران جدید پرنٹرز کی انسٹالیشن سے پاسپورٹس بیک لاگ کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا گیا۔
شہریوں کی سہولت کے لئے تاریخ میں پہلی بار 24/7 پاسپورٹس پراسسنگ و ڈلیوری سروس کا آغاز کیا گیا، پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز سمیت دیگر دفاتر کی تزئین و آرائش کو مکمل کیا گیا۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مختلف ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں میں ون ونڈو سروس کا آغاز کیا گیا۔
مزید برآں شہریوں کے لیے جدید ای پاسپورٹس اور سیکورٹی فیچرز سے بھرپور نئی پاسپورٹ بک لیٹ تیار کی گئی۔ شہریوں کی سہولت کے لیے مزید پاسپورٹ دفاتر اور کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے۔
گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 55 لاکھ 72 ہزار 13 شہریوں نے پاسپورٹس بنوائے جبکہ سال 2025 کے دوران نارمل کیٹگری میں 32 لاکھ 75 ہزار 263 ایم آر پی پاسپورٹس کا اجراء کیا گیا۔
ارجنٹ کیٹگری میں 18 لاکھ 39 ہزار 487 جبکہ 2 لاکھ 76 ہزار 789 پاسپورٹس کا اجراء فاسٹ ٹریک کے تحت کیا گیا۔ سال 2025 کے دوران شہریوں کی جانب سے جدید ای پاسپورٹس بنوانے کے رجحان میں بھی تیزی دیکھی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سال 2025 کے کے دوران کیا گیا کے لیے
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔