پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، جہاں جمعے کو کاروبار کے آغاز ہی میں 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرلی۔

صبح 11 بج کر 5 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2,359.89 پوائنٹس یعنی 1.34 فیصد اضافے کے ساتھ 178,715.38 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟

مارکیٹ میں خریداری کا رجحان نمایاں رہا، خاص طور پر آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، بجلی پیدا کرنے والے ادارے اور ریفائنریز میں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی دیکھی گئی۔

Pakistan Stock Exchange sees bullish rally with key sectors gaining, while inflation data and foreign inflows bolster investor confidence

Read: https://t.

co/pKfEu6F9mt pic.twitter.com/wmNJ7GiwkZ

— Profit (@Profitpk) January 2, 2026

انڈیکس پر زیادہ اثر رکھنے والے حصص، جن میں حبکو، اے آر ایل، ماری پیٹرولیم، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، پی او ایل، پی ایس او، ایچ بی ایل، این بی پی اور یو بی ایل شامل ہیں، سبز زون میں رہے۔

دوسری جانب ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر 2025 میں ملک کی مجموعی افراطِ زر سالانہ بنیاد پر 5.6 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو وزارتِ خزانہ کے 5.5 سے 6.5 فیصد کے تخمینے کے عین مطابق ہے۔

مزید پڑھیں:

ادھر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 26 دسمبر 2025 تک پاکستان کے مجموعی مائع زرمبادلہ ذخائر 21 ارب 12 کروڑ ڈالر رہے، جو ایک ہفتہ قبل 19 دسمبر کو ریکارڈ کیے گئے 21 ارب 23 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں معمولی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔

گزشتہ روز یعنی جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے سال 2026 کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ کیا تھا، جب ہر شعبے میں خریداری کے باعث تمام بڑے انڈیکسز میں نمایاں اضافہ ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 2,301.17 پوائنٹس یا 1.32 فیصد اضافے کے بعد 176,355.49 پوائنٹس پر بند ہوا، جو نئے سال کے پُراعتماد اور مثبت آغاز کی علامت ہے۔

عالمی سطح پر بھی سال 2026 کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹس میں مثبت رجحان دیکھا گیا، تاہم تعطیلات کے باعث کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں۔

مزید پڑھیں:

سرمایہ کار ایک ایسے سال کے لیے خود کو تیار کر رہے ہیں جو مصنوعی ذہانت کی قیادت میں جاری تیزی، فیڈرل ریزرو میں قیادت کی تبدیلی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران ممکنہ مارکیٹ اتار چڑھاؤ کے امتحان سے بھرپور ہو سکتا ہے۔

سال کے اختتامی ریلی کے اثرات ابتدائی کاروبار میں برقرار رہے، تاہم تعطیلات کے باعث مارکیٹ میں لیکویڈیٹی کم رہی۔ ایشیا میں جاپان اور چین کی مارکیٹس بند رہیں، جبکہ دیگر مارکیٹس نئے سال کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھلیں۔

مزید پڑھیں:

ایم ایس سی آئی کا جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک شیئرز پر مشتمل وسیع ترین انڈیکس 0.66 فیصد بڑھ گیا، جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 1.24 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

امریکا میں ایس اینڈ پی 500 فیوچرز میں 0.29 فیصد اور نیس ڈیک فیوچرز میں 0.36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یورپی منڈیوں میں ملا جلا رجحان رہا، جہاں یورو اسٹاکس 50 فیوچرز میں 0.5 فیصد کمی جبکہ ایف ٹی ایس ای فیوچرز میں 0.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اتار چڑھاؤ ادارہ شماریات اسٹاک ایکسچینج امریکا انڈیکس ایشیا ایشیا پیسیفک پاکستان جاپان چین ڈونلڈ ٹرمپ فیڈرل ریزرو مصنوعی ذہانت وزارت خزانہ

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اتار چڑھاؤ ادارہ شماریات اسٹاک ایکسچینج امریکا انڈیکس ایشیا ایشیا پیسیفک پاکستان جاپان چین ڈونلڈ ٹرمپ فیڈرل ریزرو مصنوعی ذہانت

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی

وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی، وفاقی آئینی عدالت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈ سپلائی کرنے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا.عدالت نے قرار دیا ہے کہ ٹیکس قانون کے سیکشن 31اے میں ابہام ہے۔

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کر دیا. وفاقی آئینی عدالت نے فیصلے میں کہا حکومت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈسپلائی کرنے پر مل مالکان پر اضافی ٹیکس عائد کیا۔

اضافی ٹیکس سال 2024 کے فنانس ایکٹ کی مد میں وصول کیا جا رہا تھا،قانون کے مطابق پولٹری فارمز کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے،قانون کے مطابق استثنی ملنے پر پولٹری فارمز رجسٹریشن کے پابند نہیں ہیں۔

قانون غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے،رجسٹریشن کی قانونی پابندی نہ ہونے پر پولٹری فارمز اور فیڈ ملز کو سزا نہیں دی جا سکتی،وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری فیڈ ملز سے 4% اضافی ٹیکس کی وصولی کو درست قرار دیا تھا.پولٹری فیڈ ملز مالکان نے اضافی ٹیکس کی وصولی کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
  • دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • بٹ کوائن کی تاریخی گراوٹ، سرمایہ کاروں کے کروڑوں ڈالر ڈوب گئے
  • ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
  • وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر