پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) نے بنگلادیش کی قومی ائیرلائن کو ڈھاکا سے کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی ائیرلائن انڈیگو میں مسافر کو دیے گئے سینڈوچ سے زندہ کیڑا برآمد

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن نے بنگلادیشی ائیرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دی ہے، جو ابتدائی طور پر 30 مارچ 2026 تک نافذ رہے گی۔ ائیرلائن کو منظور شدہ روٹ پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کے مطابق، بنگلادیش کی قومی ائیرلائن کو پاکستان ائیر اسپیس میں طے شدہ روٹس پر پرواز کرنی ہوگی اور ڈھاکا سے کراچی روانگی سے قبل فلائٹ کی تمام معلومات کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ کو فراہم کرنا لازمی ہے۔

مزید پڑھیں:سنگاپور ائیر لائن کا پاکستان سے فلائٹ آپریشنز کا فیصلہ

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست پروازیں اس ماہ ہی شروع ہونے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنگلادیش ائیرلائن بنگلادیش کی قومی ائیرلائن ڈھاکا کراچی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلادیش ائیرلائن بنگلادیش کی قومی ائیرلائن ڈھاکا کراچی بنگلادیش کی قومی ائیرلائن ائیرلائن کو براہ راست کی اجازت

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار