رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے بعد اسٹیٹ لائف انشورنس، زرعی ترقیاتی بینک، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو فروخت کرنے کا منصوبہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت قومی اداروں کو سنبھالنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری کی جانب سے اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹس کو لانگ ٹرم کنٹریکٹ پر دینے اور قومی اداروں کی نجکاری کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، قومی اثاثے قوم کی امانت ہیں، انہیں چند افراد کے فائدے کے لیے قربان نہیں کیا جا سکتا، یہ فیصلے قومی مفادات کے خلاف، عوام دشمن اور ملکی خودمختاری پر کھلا حملہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹس جیسے اسٹریٹجک اور حساس قومی اثاثوں کو نجی ہاتھوں میں دینا درحقیقت انہیں بیچنے کے مترادف ہے، چاہے اسے کسی بھی نام سے پکارا جائے، لانگ ٹرم رعایت کے نام پر قوم کی آنے والی نسلوں کے وسائل گروی رکھے جا رہے ہیں، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے بعد اسٹیٹ لائف انشورنس، زرعی ترقیاتی بینک، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو فروخت کرنے کا منصوبہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت قومی اداروں کو سنبھالنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور اپنی نااہلی چھپانے کے لیے سب کچھ بیچنے پر تُلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارے خسارے میں اس لیے نہیں گئے کہ عوام نے نقصان پہنچایا بلکہ بدعنوانی، سیاسی مداخلت اور ناقص حکمرانی نے انہیں تباہ کیا، اب انہی ناکام پالیسیوں کا بوجھ عوام پر ڈال کر قومی اثاثے سرمایہ داروں اور مافیا کے حوالے کیے جا رہے ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فوری طور پر نجکاری کے اس عوام دشمن ایجنڈے کو واپس لے، پارلیمنٹ اور عوام کو اعتماد میں لے اور قومی اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے سنجیدہ اصلاحات کرے، بصورت دیگر عوامی سطح پر شدید ردعمل اور بھرپور مزاحمت کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نجکاری کے نے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ  سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش