ہم فلسطین کو نہیں بھولے؛ استنبول میں 5 لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر نکل آئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
استنبول: ترکیہ میں نئے سال کی پہلی صبح ایک بار پھر دنیا کو یہ پیغام دیا کہ فلسطین محض ایک علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ ترک عوام کے اجتماعی ضمیر کا حصہ ہے۔ شدید سرد موسم کے باوجود 5 لاکھ 20 بیس ہزار سے زائد افراد غزہ میں اسرائیلی حملوں اور انسانی المیے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
فلسطین کے حق میں مظاہرے کا آغاز استنبول کی تاریخی مساجد میں ادا کی گئی نماز فجر سے ہوا۔ آیاصوفیہ کبیر جامع مسجد، سلطان احمد، سلیمانیہ، فاتح، امین انونو، ینی جامع اور تقسیم سمیت شہر کے مختلف مقامات پر ہزاروں افراد نے نماز کے بعد فلسطین کے حق میں مارچ کا آغاز کیا۔
استنبول میں یہ احتجاج ’’ہم دبنے والے نہیں، ہم خاموش نہیں، ہم فلسطین کو نہیں بھولیں گے‘‘ کے عنوان سے منعقد کیا گیا، جس میں 400 سے زائد سول سوسائٹی تنظیموں، ٹریڈ یونینز، سماجی پلیٹ فارمز اور اسپورٹس کلبوں نے شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت ترکیہ گینچلیک وقف (TÜGVA) نے کی، جبکہ ملی ارادہ پلیٹ فارم اور انسانیت اتحاد اس کے سرپرست تھے۔ آیا صوفیہ کے صحن سے نکلنے والے قافلے، سلیمانیہ کی سیڑھیوں سے اترتے جلوس اور امین انونو سے اٹھنے والی انسانی قطاریں بالآخر گلاتا پل پر یکجا ہو گئیں، جہاں استنبول نے ایک انسانی سمندر کی صورت اختیار کر لی۔
مظاہرین کے ہاتھوں میں ترکیہ اور فلسطین کے پرچم تھے اور عوام غزہ کے حق میں نعرے لگا رہے تھےجبکہ سمندر میں کشتیوں پر سوار مظاہرین نے مشعلیں روشن کر کے ترک و فلسطینی پرچم لہرا کر احتجاج کو علامتی وسعت دی۔ مظاہرے میں ترکیہ کی سیاسی، دینی اور سماجی قیادت نے بھی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔