data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251231-08-23
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 30 ہزار ٹریکٹرز پر مشتمل چیف منسٹر ٹریکٹر پروگرام کے ذریعے تاریخ کی سب سے بڑی ٹریکٹر اسکیم کا ریکارڈ قائم کر دیا، اس پروگرام کا مقصد پنجاب کے کاشتکاروں کو معاشی خودمختاری فراہم کرنا اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ چیف منسٹر ٹریکٹر پروگرام کے پہلے فیز میں 50 سے 75 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز کاشتکاروں کو فراہم کر دیے گئے، دوسرے فیز میں 75 سے 85 ہارس پاور کے مزید 10 ہزار ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی مکمل ہو چکی ہے جبکہ ان کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ہر ہائی ہارس پاور ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے سبسڈی دی جا رہی ہے جبکہ ہائی پاور ٹریکٹر اسکیم کیلیے مجموعی طور پر 10 ارب روپے کی سبسڈی ادا کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب ٹریکٹر سکیم کا تیسرا فیز جنوری میں شروع کیا جائے گا، کاشتکاروں کو 50 سے 55 ہارس پاور کے ٹریکٹرز کی فراہمی کے لیے وسط جنوری سے درخواستیں طلب کی جائیں گی، اس کے علاوہ ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت 100 سے 120 ہارس پاور کے بڑے ٹریکٹرز بلاسود قرضوں پر فراہم کیے جائیں گے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہارس پاور کے

پڑھیں:

علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ اور اتحاد امت فورم کے رہنما علامہ سید جواد نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کیساتھ 13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے بھی  گفتگو کی۔ ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • ایران کے جوہری پروگرام پر انتہائی ٹیکنیکل مذاکرات میں مہینے لگ سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں بلا سود دینے کا فیصلہ
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان، پاور ڈویژن نے عوام کو خوشخبری سنا دی
  • ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر