وفاقی حکومت کی جانب سے 24 ارب روپے کی لاگت سے فنڈ کیا جانے والا یہ پروجیکٹ گلگت بلتستان کے 10 اضلاع میں سولر منصوبوں کے قیام کا حصہ ہے۔ پہلے مرحلے میں 18 میگاواٹ کا روف ٹاپ سولر پروجیکٹ ٹینڈرنگ کے عمل میں ہے جبکہ باقی 82 میگاواٹ کے لیے ٹینڈرز اگلے تین ماہ میں جاری کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت کے محکمہ واٹر اینڈ پاور (WPD) نے آج بن جی کمیونٹی کے ساتھ 150 ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ کے لیے تین فریقی معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ تقریب چیف سیکریٹری کے دفتر گلگت میں منعقد ہوئی اور اس کا مقصد خطے میں 58 میگاواٹ سولر پاور پروجیکٹ کے قیام کے ذریعے توانائی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ یہ گرڈ سے منسلک سولر پروجیکٹ استور، گلگت، غذر، نگر اور ہنزہ اضلاع کو بہتر اور مستحکم بجلی فراہم کرے گا، جس سے لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آئے گی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے 24 ارب روپے کی لاگت سے فنڈ کیا جانے والا یہ پروجیکٹ گلگت بلتستان کے 10 اضلاع میں سولر منصوبوں کے قیام کا حصہ ہے۔ پہلے مرحلے میں 18 میگاواٹ کا روف ٹاپ سولر پروجیکٹ ٹینڈرنگ کے عمل میں ہے جبکہ باقی 82 میگاواٹ کے لیے ٹینڈرز اگلے تین ماہ میں جاری کیے جائیں گے۔

بن جی کمیونٹی کے تعاون کے اعتراف میں معاہدے میں اہم مراعات شامل ہیں، جن میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی اور بن جی داس میں بنجر زمینوں کی آبپاشی کے لیے پانی کی نہروں کی تعمیر شامل ہے، جس سے مقامی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ڈیولپمنٹ) گلگت بلتستان مشتاق احمد نے کہا کہ ہم بن جی کمیونٹی کے تعاون کو سراہتے ہیں اور ان کی تمام ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنی مکمل عزم دہانی کراتے ہیں۔ یہ شراکت گلگت بلتستان میں پائیدار توانائی کی ترقی کی راہ ہموار کرے گی۔ تقریب میں سیکریٹری واٹر اینڈ پاور گلگت بلتستان، صفدر خان، ڈپٹی کمشنر آستور عویس عباسی، ڈپٹی سیکریٹری واٹر اینڈ پاور محکمہ، عادل باقی اور بن جی کے معزز بزرگوں نے شرکت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کے لیے

پڑھیں:

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش