data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251231-01-12
لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورہ لاہور پر اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا۔ خط کے ذریعے خیبر پختونخوا اسمبلی کے وفد کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں بدسلوکی پر اسپیکر نے احتجاج ریکارڈ کرایا، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی اور کابینہ اراکین کو پنجاب اسمبلی کے داخلی راستوں پر بار بار روکا گیا، پنجاب اسمبلی میں وفد کے ساتھ دھکم پیل کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کو زمین پر گرایا، جسمانی طور پر روکا اور ہراساں کیا گیا، وزیراعلیٰ کے پی کو پیدل داخلے سے روک کر گاڑی میں واپس بھیج دیا گیا، وفد کی تذلیل سے بین الصوبائی تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔ خط کے متن میں مزید لکھا گیا کہ پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والا واقعہ پارلیمانی آداب اور وفاقی روایات کے منافی تھا، اسپیکر کے پی اسمبلی نے صحافیوں کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی واقعہ نے عوامی سطح پر دونوں صوبوں کے تعلقات کی منفی تصویر پیش کی، اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اس ذمے داری اور اصلاحی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن