سپیکرسردار ایاز صادق کل ڈھاکہ روانہ ہونگےخالدہ ضیاءکا جنازہ،
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کل ڈھاکہ روانہ ہوں گے۔
سپیکر قومی اسمبلی بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم محترمہ خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر سردار ایاز صادق ڈھاکہ جا رہے ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی خالدہ ضیاء کے اہل خانہ سے حکومت پاکستان اور عوام کی طرف سے اظہار تعزیت بھی کریں گے۔
سردار ایاز صادق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایاز صادق
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔