لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے ہنگامہ آرائی اور لڑائی جھگڑے کے واقعے پر انکوائری کمیٹی قائم کرنے اور اس کی رپورٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پنجاب اسمبلی کا ہر عمل آئین، قانون اور قواعد و ضوابط کے تحت ہوتا ہے اور ایوان کو کسی صورت غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل یا بدنظمی کا نشانہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سپیکر ملک احمد خان نے واضح کیا، اسمبلی میں داخلے، مہمانوں کی آمد اور سکیورٹی سے متعلق واضح ایس او پیز موجود ہیں جن پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے انہیں آگاہ کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پنجاب اسمبلی آنا چاہتے ہیں، جسے انہوں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے اصولی طور پر اجازت دی۔ پنجاب اسمبلی ریڈ زون میں واقع حساس ادارہ ہے۔ ایسی صورتحال میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حرکت میں آنا پڑتا ہے اور اس طرزِ عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ یہ وہی لوگ ہیں جو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جیسے مقدس مقامات پر بھی ہلڑ بازی کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کوئی عام جگہ نہیں جہاں کوئی بھی بلا اجازت داخل ہو سکے۔ اگر کسی کو قانون، پالیسی یا فیصلوں پر اعتراض ہے تو ایوان کے اندر بات کی جائے، گھیرا و جلا و، بدتمیزی اور تشدد کسی کا سیاسی حق نہیں ہو سکتا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے واضح کیا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، مگر بہن بیٹیوں کے خلاف نازیبا زبان، مقدس مقامات کی بے حرمتی اور سرکاری و عوامی املاک کو نقصان کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی اسمبلی میں

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن