اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین کے لیے سفارتی استثنیٰ ختم کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا – UNRWA) کے لیے دیا گیا سفارتی استثنیٰ ختم کر دیا ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ نے اس سلسلے میں قانون سازی کی منظوری دے دی ہے۔
اس نئے قانون کے تحت اب اسرائیلی عدالتیں انروا کے خلاف قانونی کارروائی کر سکتی ہیں، اور حکام کو مقبوضہ بیت المقدس میں انروا کے دو دفاتر ضبط کرنے کا اختیار بھی حاصل ہو گیا ہے۔
قانون کے نتیجے میں اسرائیلی کمپنیاں انروا کے اداروں کو پانی، بجلی اور مالی خدمات فراہم نہیں کر سکیں گی، جس سے ادارے کی روزمرہ سرگرمیاں شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس فیصلے سے ادارے کی خدمات اور فلسطینی پناہ گزینوں کی زندگیوں پر بھی ممکنہ اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
—فائل فوٹوپنجاب کے محکمۂ قانون نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے 12جون کو بجٹ پیش کرنےکی تجویز دی ہے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ جمعے کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بجٹ پیش نہ کیا جائے اور نہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔
پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
محکمۂ قانون کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں زیرِ التوا بل بھی منظور ہو جائیں گے اور 3 بلز منظور کرانے ہیں اس لیے معمول کا اجلاس طلب کیا جائے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے مخصوص اجلاس میں بلز منظور نہیں ہوسکتے۔