data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کوثر کاظمی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت اور کارکنان امن و قانون کی بات کرنے کے بجائے ہر معاملے کو تصادم اور انتشار کی طرف لے جانے کی روش اختیار کیے ہوئے ہیں، جو ملک اور جمہوری نظام دونوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کوثر کاظمی نے کہا کہ اگر کسی شخص کا نام کسی فہرست میں شامل نہ ہو اور قانون کے مطابق اسے روکا جائے تو اس پر لڑائی جھگڑا شروع کر دینا پی ٹی آئی کی پرانی عادت بن چکی ہے، قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی جماعت یا فرد کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھے۔

کوثر کاظمی نے پنجاب کے عوام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام رکاوٹوں، دباؤ اور اشتعال انگیزی سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ وہ حالات کا سامنا کرنا جانتے ہیں اور کسی بھی قسم کے انتشار یا بدامنی کا حصہ نہیں بنتے،سیاسی اختلافات جمہوریت کا حسن ہوتے ہیں لیکن اختلاف کی آڑ میں قانون شکنی، تشدد اور بدامنی کسی صورت قابل قبول نہیں ہو سکتی۔

ن لیگ کے رہنما نے زور دیا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیئے کہ وہ سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین کریں، سڑکوں پر ہنگامہ آرائی، ریاستی اداروں سے ٹکراؤ اور عوام کو اشتعال دلانے سے نہ تو کوئی سیاسی فائدہ حاصل ہوتا ہے اور نہ ہی مسائل حل ہوتے ہیں، بلکہ اس سے ملک میں عدم استحکام پیدا ہوتا ہے۔

کوثر کاظمی نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کو سیاسی بلوغت، برداشت اور مکالمے کی ضرورت ہے۔ جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ تمام سیاسی قوتیں آئین اور قانون کی بالادستی کو تسلیم کریں اور پرامن سیاسی جدوجہد کو ہی واحد راستہ سمجھیں تاکہ پاکستان میں استحکام اور ترقی کا سفر جاری رہ سکے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کوثر کاظمی نے

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن