معروف اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان کے معروف اینکر اور پروگرام میزبان اقرار الحسن نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے اور بتایا ہے کہ وہ 15 جنوری کو اپنی تحریک کے نام کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔
اقرار الحسن نے نوجوانوں نے خطاب کرتے ہوئے اپنے پیغام میں پنجاب کی سیاسی اور ترقیاتی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب کے لیے متعدد ترقیاتی کام انجام دیے جبکہ محسن نقوی نے بطور نگراں وزیراعلیٰ کئی انڈر پاسز تعمیر کروائے۔
Television host Iqrar ul Hassan has officially announced the formal launch of his own political party, marking his entry into national politics @iqrarulhassan pic.
اداکاری سے زیادہ کاروبار مجھے مطمئن کرتا ہے: کومل عزیز
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی خوش قسمتی رہی ہے کہ وہاں آنے والے حکمرانوں میں سے مریم نواز سمیت ہر ایک نے کام کیا سوائےعثمان بزدار کے۔ سیاسی جماعتیں دکان نہیں ہوتیں کہ ایک شخص کے انتقال کے بعد کسی اور کو منتقل ہو جائیں بلکہ یہ مضبوط ادارے ہوتے ہیں۔
اسی دوران اور رجسٹریشن کے طریقہ کار کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ذاتی نظریات پیش کرنا نہیں بلکہ پاکستان میں نئی سیاسی جماعت کے قیام کے ذریعے مسائل کا حل پیش کرنا ہے۔
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :