data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251229-08-7
لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک )خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی شفیع جان نے پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کے سہیل آفریدی کو لاہور سے واپس جانے کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اس سے آمرانہ سوچ قرار دے دیا اور کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب کے حکمران جان لیں سہیل آفریدی کی قیادت میں اسٹریٹ موومنٹ شروع ہوچکی ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی شفیع جان نے عظمیٰ بخاری کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو پنجاب چھوڑنے کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ بخاری کا بیان غیر جمہوری اور آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے، حکومت پنجاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دورہ لاہور سے خوفزدہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔شفیع جان نے کہا کہ عظمیٰ بخاری اور قومی دولت لوٹنے والا ٹولہ پنجاب کے غیرت مند اور مہمان نواز عوام کا حقیقی نمائندہ نہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا دورہ جعلی پنجاب حکومت کے ظلم کا شکار کارکنوں اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یک جہتی کے لیے تھا۔انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری جواب دیں، وزیراعلیٰ کے دورے پر لاہور فوڈ اسٹریٹ اور تجارتی مراکز زبردستی کیوں بند کرائے گئے، حکومت پنجاب کے خوف کے سوا ہمیں پولیس رکاوٹیں اور بند سڑکیں ہی نظر آئیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام پر ظلم و جبر کی کرپٹ حکومت پنجاب کی تاریخ گواہ ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد پر زندہ دلان لاہور نے شان دار استقبال کیا لیکن ہمیں خدشہ ہے حکومت پنجاب کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے گی۔شفیع جان نے کہا کہ کارکنوں پر چھاپے اور چادر و چار دیواری کی پامالی جعلی حکومت پنجاب کا وطیرہ ہے، وفاق اور پنجاب پر مسلط جعلی حکمران جان لیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں اسٹریٹ موومنٹ شروع ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں اسٹریٹ موومنٹ صرف ٹریلر تھا، ملک کے کسی بھی حصے میں جانا اور سیاسی سرگرمیاں کرنا ہر جماعت کا آئینی، جمہوری اور قانونی حق ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی کی حکومت پنجاب شفیع جان نے نے کہا کہ

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا