پنجاب اسمبلی میں 3 نجی یونیورسٹیز کے قیام سے متعلق بلز منظور
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی نے دی پنجند یونیورسٹی بل2025 ء علی بن عثمان انسٹی ٹیوٹ ملتان بل2025ء کی منظوری دے دی، جو حکومتی رکن رانا محمد ارشد نے پیش کئے ۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے25 منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین سمیع اللہ خان کی صدارت میں شروع ہوا، دی پنجاب کریمنل پراسیکیوشن سروس کنسٹیٹیوشن فںکشنز ایڈ پاورز ترمیمی بل پیش کیا گیا۔ بل وزیر قانون رانا اقبال نے پیش کیا، تمام بل غورو خوص کے لیے دو مہینے کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دئیے گئے۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ایوان میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سی ایم کے پی کے سٹاف نے صحافیوں پر تشدد کیا، ان کو دھکے دئیے، گذشتہ روز ایک اپوزیشن ممبر نے پریس گیلری کے صحافیوں کو بکاو میڈیا کہا، اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں کہ عظمیٰ بخاری نے لوگوں کو پلانٹ کیا تھا، مجھ پر جھوٹے الزام لگانے پر میں ہتک عزت کا دعوی کر رہی ہوں اور میں بھی احتجاجاً واک آئوٹ کرتی ہوں۔ اپوزیشن رکن رانا شہباز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سی ایم صاحب آئے تو ان کے ساتھ آنے والوں کو روک لیا گیا، ہم نے35 لوگوں کی لسٹ دی تھی جن کو نہیں آنے دیا گیا، ہم نے دو سال یہ لوگ اسمبلی میں نہیں دیکھے یہ انکوائری کریں کہ اس دن جو لوگ آئے تھے وہ کون تھے؟ اجلاس میں پنجاب مجرمانہ استغاثہ سروس ترمیمی بل 2025ء، کوڈ آف کریمنل پراسیجر (پنجاب ترمیم) بل 2025 ء، اور ملازمین کارکردگی، نظم و ضبط اور احتساب (ترمیمی) بل 2025 ء پیش، تعارف کر دیا گیا جنہیں دو ماہ کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کردیا گیا۔ ہائر ایجوکیش کے وزیر اور پارلیمانی سیکرٹری کی عدم موجودگی پر سپیکر کا برہمی کا اظہار ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت بری بات ہے، افسوسناک ہے ہم یہاں وقت ضائع کرنے نہیں آتے ہیں، اراکین اسمبلی کی پہلی ڈیوٹی یہی ہے وہ کیوں نہیں آتے ہیں، نہ منسٹر ہیں نہ ہی پارلیمانی سیکرٹری ہیں، منسٹر خود نہیں ہیں تو پارلیمانی سیکرٹری کو ہی بھیج دیا کریں۔ اس موقع پر سپیکر نے تحریک التوائے کار ڈیپارٹمنٹ کو ریفر کرنے کی ہدایت کر دی۔ ،پنجاب اسمبلی میں کسان کو اس کی فصل کی قیمت کیوں نہیں ملتی ہر بحث کے لیے قرارداد منظور کر لی گئی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کا آج ہونے والے اجلاس میں صرف اسی موضوع پر بات کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ پنجاب کے طول و عرض میں فصلوں کو لے کر کسان پریشان ہے، آج انتہائی اہمیت کے حامل ٹاپک پر بات ہو گی، آج کے اجلاس میں پرائس کنٹرول کی انچارج کو سیشن میں بلایا جائے سیشن کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہو گا اور اس پر بات ہو گی ۔ حکومتی چیف وہپ رانا ارشد نے کہا کہ گذشتہ روز اس ہاؤس کے اندر اپوزیشن ارکان نے میڈیا پر الزامات لگائے، اس پر پریس گیلری نے پرسوں بھی احتجاج کیا اور کل بھی، میڈیا کو بکاؤ مال کہنے والے اپنے گریبان میں بھی جھانکیں، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وزیر اعلیٰ کے پی کی۔ پنجاب اسمبلی آمد کے معاملے پر ایوان میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں کچھ لوگوں نے داخل ہونے کی کوشش کی جن کا نام فہرست میں نہیں تھا، لابئیز میں ممبرز کے علاوہ کسی کو جانے کی اجازت نہیں، میں رولز سسپینڈ کر کے ان وزیر اعلی کے پی کو لابئیز میں آنے اجازت دی، بات چیت کو میں اچھا سمجھتا ہوں، اسی لئے ان کو ایوان میں آنے کی اجازت دی، لیکن اس پر جو یہاں اس ایوان میں ہوا وہ افسوسناک ہے، اس معاملے میں ایک شفاف تحقیقاتی کمیٹی بنائی جس کی رپورٹ اس ایوان کے سامنے رکھ رہا ہوں، یہ اس ایوان کا معاملہ ہے ، اس ایوان کے قوانین کا معاملہ ہے، ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے تمام وڈیو شواہد کا جائزہ لیا، سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان میں رپورٹ پڑھ کر سنا رہے ہیں، پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایجنڈا ہونے پر ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس آج بروز بدھ صبح گیارہ بجے تک ملتوی کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی ایوان میں اس ایوان دیا گیا کہا کہ
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی