امریکا نے بھارت کے شہریوں کو غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہونے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سخت مجرمانہ سزاؤں کی وارننگ جاری کر دی جبکہ پاکستانی شہریوں کے لیے ایسی کوئی تنبیہ جاری نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فیلڈ مارشل بہت اہم شخصیت ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی جنرل عاصم منیر کی پھر تعریف

بھارت میں قائم امریکی سفارت خانے نے منگل کے روز کہا کہ امریکی قوانین توڑنے والوں کو ’سنگین فوجداری سزاؤں‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی سفارت خانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اگر کوئی امریکی قانون توڑے گا تو اسے سخت قانونی نتائج بھگتنے ہوں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکا میں غیرقانونی ہجرت کے خاتمے اور سرحدوں و شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستانیوں کو کوئی وارننگ جاری نہیں ہوئی

دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ یا پاکستان سمیت دیگر ممالک، جن میں افغانستان، شام، میانمار اور چین شامل ہیں، میں قائم امریکی مشنز نے اس نوعیت کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی۔

واشنگٹن اور نئی دہلی کے تعلقات رواں سال کے دوران تناؤ کا شکار رہے ہیں جس کی بڑی وجوہات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنا اور مئی میں جنوبی ایشیا کے دو حریف ممالک کے درمیان کشیدگی کے بعد پاکستان سے امریکی روابط پر بھارت کی تشویش شامل ہیں۔

مزید پڑھیے: فیلڈ مارشل عاصم منیر زبردست فائٹرہیں، صدر ٹرمپ کا سیول میں خطاب

جنوری میں اقتدار سنبھالنے کے بعد صدر ٹرمپ نے غیرقانونی ہجرت کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جس کے تحت 2025 کے دوران بڑے پیمانے پر ڈی پورٹیشنز اور سخت پالیسیاں نافذ کی گئیں۔

فروری میں ایک امریکی فوجی طیارہ 104 بھارتی شہریوں کو ڈی پورٹ کر کے امرتسر لے کر پہنچا جو پہلی بار تھا کہ امریکا نے اس مقصد کے لیے فوجی طیارہ استعمال کیا۔ اگرچہ اس سے قبل بھی بھارتی شہریوں کو واپس بھیجا جاتا رہا ہے تاہم فوجی طیارے کا استعمال غیر معمولی اقدام قرار دیا گیا۔

امریکی حکومت نے ویزا پالیسیوں کو بھی مزید سخت کر دیا ہے۔ ستمبر میں صدر ٹرمپ نے ایچ ون بی ہنرمند ویزا کے لیے ایک لاکھ ڈالر فیس عائد کرنے کا حکم دیا۔ یہ ویزا سائنس دانوں، انجینئرز اور کمپیوٹر ماہرین جیسے ہنرمند افراد کو امریکا میں کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی ایک بار پھر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف، شہباز شریف کو خود خطاب کی دعوت دی

بھارتی وزارت خارجہ نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویزا فیس میں اضافے کے انسانی اثرات ہو سکتے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بھارت کی بڑی تجارتی تنظیم ناسکام نے بھی ایچ ون بی ویزا فیس کے نفاذ کے شیڈول کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق، 20 جنوری کے بعد سے اب تک تقریباً 80 ہزار نان امیگرنٹ ویزے منسوخ کیے جا چکے ہیں۔ ان میں سے تقریباً 16 ہزار کیسز شراب نوشی کے بعد ڈرائیونگ، 12 ہزار تشدد اور 8 ہزار چوری کے الزامات سے متعلق تھے۔ حکام کے مطابق یہ تین جرائم اس سال ویزا منسوخی کے تقریباً نصف کیسز پر مشتمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی غیرمعمولی ملاقات پر بھارت میں بے چینی، پروپیگنڈا فیکٹریاں سرگرم

اگست میں امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا تھا کہ قیام کی مدت سے تجاوز اور قانون شکنی پر 6 ہزار سے زائد طلبہ کے ویزے منسوخ کیے گئے جن میں چند کیسز دہشت گردی کی حمایت سے بھی متعلق تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا کی بھارتی شہریوں کو وارننگ بھارتی شہریوں کو وارننگ صدر ڈونلڈ ٹرمپ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا کی بھارتی شہریوں کو وارننگ بھارتی شہریوں کو وارننگ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی شہریوں کو فیلڈ مارشل کے لیے کے بعد

پڑھیں:

صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ

صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

نیویارک (آئی پی اس )امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے متنبہ کیا کہ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کے ساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے منیلا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ ڈیل کی پاسداری کی، ایران اس وقت امریکا کے ساتھ ڈیل کے لیے تیار نہیں، ممکن ہے کہ اگلے چند دنوں میں اپنا مقف تبدیل کر لے، انہوں نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ صورتحال برقرار رہی تو ایران کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا جب بھی ایران امریکا ڈیل ہوتی ہے اسے ایران کو چلانے والے لوگ خراب کردیتے ہیں، انہوں نے دعوی کیا کہ ایران اب بھی ڈیل کے لیے براہِ راست اور بالواسطہ درخواستیں کر رہا ہے، ایران چاہے تو مشرق وسطی کا امیر ترین ملک بن سکتا ہے لیکن اسے چلانے والے انتہا پسند مذہبی رہنماں کو معاشی معاملات کا علم ہی نہیں، انہیں دلچسپی حزب اللہ، حماس، حوثیوں اور دیگر ملیشیاں کو رقومات دینے میں ہے جن کی سرپرستی میں دہشت گردی ہوتی ہے ۔

مارکو روبیو کا حوثیوں کے حوالے سیکہنا تھا کہ ایران نے حوثیوں کو اس تنازع میں شامل کردیا ہے، اب دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، امید ہیحوثی حملے روک دیں گے۔مارکو روبیو نے سعودی عرب کو امریکا کا اہم اسٹریٹجک شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا قابل فہم ہے، مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر امن سول جوہری پروگرام چاہتا ہے، سعودی عرب یا دیگر ممالک کے ساتھ کسی بھی سول جوہری معاہدے میں حفاظتی اقدامات شامل ہوں گے، سول جوہری معاہدے کانگریس کی منظوری سے ہوں گے۔

مارکوروبیو کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی فوجداری عدالت میں پاگل اورجنونی لوگ ہیں، امریکا اس کا حصہ نہیں بنے گا، اگر اگر لوگ اس احمق تنظیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو وہ ایسا کر سکتے ہیں لیکن ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے اور وہ امریکی شہریوں پر اپنے دائرہ اختیار کا اطلاق نہیں کر سکیں گے۔ یوکرین روس جنگ سے متعلق امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ میں بہت خونریزی ہوئی، یوکرین نے اس کی بہت بھاری قیمت اداکی ہے، امریکا یوکرین جنگ کے خاتمیکے لیے تعمیری کردارادا کرنیکے لیے تیار ہے۔ چین کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ چین کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا اگلی خبرپاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل