چین، فرانس، ایران، کولمبیا اور کیوبا کی وینزویلا میں امریکی کارروائی کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
بیجنگ(ویب ڈیسک) روس کے بعد چین، فرانس، ایران، کولمبیا اور کیوبا نے بھی وینزویلا میں امریکی فوجی آپریشن کی مذمت کی ہے۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے خود مختار ملک کے خلاف طاقت کا استعمال کیا، امریکی کارروائی بین الاقوامی قانون اور وینزویلا کی آزادی پر حملہ ہے، امریکا عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کرے۔
فرانسیسی وزارت خارجہ نے بھی وینزویلا پر امریکی حملے کی مخالفت کی، دفتر خارجہ نے وینزویلا کے صدر کی گرفتاری عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر کو ہٹانا اور وینزویلا کی آزادی کو ٹھیس پہنچانا غلط ہے، وینزویلا کا مستقبل صرف وہاں کے عوام طے کر سکتے ہیں۔
ایران نے امریکی حملے کو وینزویلا کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا اور سلامتی کونسل سے فوری کارروائی کرنے اور ذمہ داران کو جواب دہ ٹھہرانےکا مطالبہ کیا، اس کے علاوہ کولمبیا اور کیوبا کی قیادت نے بھی مادورو حکومت کے خلاف امریکی کارروائی کی مذمت کی۔
قبل ازیں روس نے وینزویلا کی قیادت کی ملکی مفادات اور خود مختاری کے دفاع کی پالیسی کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وینزویلا پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہیں، لاطینی امریکا کو زون آف پیس رہنا چاہیے، ضروری ہے مزید کشیدگی کو روکا جائے ، بات چیت کے ذریعے صورتِ حال سے نکلنے کا راستہ تلاش کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وینزویلا کی کی مذمت
پڑھیں:
فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
فرانس میں قائم ایک نفسیاتی اسپتال نے ذہنی صحت کے علاج کے لیے ایک غیرمعمولی طریقہ اختیار کیا ہے، جہاں مریضوں کے ڈپریشن، اضطراب اور ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے گدھوں کی مدد لی جا رہی ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ منصوبہ فرانس میں اپنی نوعیت کا واحد تجربہ سمجھا جاتا ہے۔ دارالحکومت پیرس کے مضافات میں سرسبز و شاداب ماحول اور تاریخی عمارتوں سے گھرا ویل ایورارڈ اسپتال مریضوں کو روایتی طبی علاج کے ساتھ ایک منفرد اور پُرسکون تجربہ بھی فراہم کر رہا ہے۔
اس پروگرام کے تحت مریض گدھوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، انہیں سیر کرواتے ہیں، ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور جذباتی تعلق قائم کرتے ہیں۔ حالیہ سیشن کے دوران بھی متعدد مریضوں نے گدھوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا اور رخصت ہوتے ہوئے انہیں گلے لگا کر محبت کا اظہار کیا۔
60 سالہ مریضہ نیتھلی کے مطابق گدھوں کے ساتھ وقت گزارنے سے انہیں ویسا ہی سکون ملتا ہے جیسا کسی پُرسکون دوا کے استعمال سے حاصل ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جانوروں کے ذریعے ہونے والا یہ علاج ذہنی آسودگی فراہم کرتا ہے اور وقتی طور پر تمام پریشانیاں ختم دیتا ہے۔
فرانس کے سرکاری نظامِ صحت کے تحت یہ سیشنز مریضوں کو بغیر کسی معاوضے کے فراہم کیے جاتے ہیں۔ عموماً ہر مریض کو ایک مخصوص گدھے کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے تاکہ وقت کے ساتھ دونوں ایک دوسرے کی عادات اور مزاج سے واقف ہو سکیں۔
اس یونٹ میں خدمات انجام دینے والی نرس آڈرے سیفار کے مطابق نیتھلی کی حالت میں چند ملاقاتوں کے بعد ہی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں وہ جسمانی معذوری کے باعث وہیل چیئر سے نکلنے پر آمادہ نہیں تھیں، لیکن گدھے کے ساتھ تعلق نے ان میں اعتماد پیدا کیا اور اب وہ نہ صرف چیئر سے اٹھتی ہیں بلکہ اپنے جانور کے ساتھ کھڑی بھی ہوتی ہیں۔
دوسری جانب 52 سالہ مریض جیروم کا کہنا ہے کہ اس منفرد پروگرام نے ان کے احساسِ تنہائی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔