کائٹ فلائنگ آرڈیننس کیخلاف درخواست کل سماعت کیلیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (صباح نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2025 کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقررکردی گئی۔ رجسٹرار آفس نے کیس 5 جنوری کو سماعت کیلیے مقرر کرکے کاز لسٹ جاری کردی۔ عدالت نے درخواست گزار وکیل کو جواب الجواب جمع
کروانے کی ہدایت کررکھی ہے۔ پتنگ بازی کی اجازت کے خلاف جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست میں موقف اپنایاگیاہے کہ حکومت پنجاب نے اسمبلی کی موجودگی میں آرڈیننس جاری کیا، پتنگ بازی سے ماضی میں کافی ہلاکتیں ہوچکی ہیں،پتنگ بازی کی اجازت سے شہریوں کی دوبارہ ہلاکت کا خدشہ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔