Islam Times:
2026-07-24@03:34:40 GMT

امریکا ماضی میں کن عالمی رہنماؤں کو اغوا کر چکا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT

امریکا ماضی میں کن عالمی رہنماؤں کو اغوا کر چکا ہے؟

امریکا تاریخی طور پر کئی بین الاقوامی رہنماؤں پر قاتلانہ حملوں میں بھی ملوث رہا ہے، لاطینی امریکا میں بالخصوص ناپسندیدہ رہنماؤں پر حملے کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے اغوا نے انہیں اس مختصر فہرست میں شامل کر دیا ہے، جس میں وہ عالمی رہنما شامل ہیں جنہیں امریکا نے حملہ کر کے اٹھایا تھا۔ امریکا نے گزشتہ روز وینزویلا پر حملہ کیا اور امریکی ڈیلٹا فورس وینزویلا کے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو ان کے صدارتی محل سے اٹھا کر لے گئی، وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے تصدیق کر دی ہے کہ صدر نکولس مادورو کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ مادورو اور ان کی بیوی کو صدارتی محل میں ان کی خواب گاہ سے پکڑ کر نیویارک لایا گیا ہے جہاں ان کے خلاف منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلے گا۔
مینول نوریگا

1989ء میں امریکی افواج نے پاناما پر حملہ کیا اور سابق فوجی حکمران مینول نوریگا کو اٹھا لیا، نوریگا ایک وقت میں امریکا کے اتحادی سمجھے جاتے تھے۔
مینول نوریگا کو بھی منشیات کے کاروبار کا الزام لگا کر اٹھایا گیا تھا، ان کو میامی لے جایا گیا، وہاں مقدمہ چلایا گیا اور بعد میں قید کیا گیا، بعد ازاں وہ 2017ء میں پاناما کی جیل میں انتقال کر گئے۔
صدام حسین

امریکا نے عراق میں دسمبر 2003ء میں سابق صدر صدام حسین کو اٹھا لیا، یہ اغوا امریکی قیادت میں عراق پر حملے کے 9 ماہ بعد ہوا، امریکا اور اس کے اتحادیوں نے دعویٰ کیا کہ صدام حسین کے پاس کیمیائی اور ممکنہ طور پر جوہری ہتھیار موجود ہیں، جو عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ یہ دعویٰ کبھی ثابت نہ ہوا بلکہ برطانیہ کے اس وقت کے وزیراعظم ٹونی بلیئر نے اس دعویٰ کو جان بوجھ کر گھڑنے کا اعتراف بھی کیا، لیکن بعد میں عراقی عدالت نے صدام حسین کے خلاف مقدمہ چلایا اور 2006ء میں انہیں پھانسی دی گئی۔
جووان اورلینڈو ہرنانڈیز

لاطینی امریکی ملک ہونڈوراس کے سابق صدر جووان اورلینڈو ہرنانڈیز کو بھی 2022ء میں منشیات اور بدعنوانی کے الزامات پر اغوا کرنے کے بعد امریکا منتقل کیا گیا، ٹرمپ نے 2025ء کے آخر میں ان کو متنازعہ طور پر معاف کر دیا۔ امریکا تاریخی طور پر کئی بین الاقوامی رہنماؤں پر قاتلانہ حملوں میں بھی ملوث رہا ہے، لاطینی امریکا میں بالخصوص ناپسندیدہ رہنماؤں پر حملے کیے گئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی

ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔

پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔

مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک