پاکستان میں فرٹیلائزر کی ریکارڈ فروخت نے نئی تاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
کراچی:
پاکستان میں فرٹیلائزر کی ریکارڈ فروخت کے حجم نے نئی تاریخ رقم کردی۔
نیشنل فرٹیلائزر ڈیولپمنٹ سینٹر کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق دسمبر 2025 کے دوران ملک میں یوریا کی فروخت پہلی بار 13 لاکھ 56 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی، اس طرح سے ملک بھر میں یوریا کی سالانہ بنیادوں فروخت میں 37 فیصد جبکہ ماہانہ بنیاد پر 65 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نومبر 2025 میں یوریا کی فروخت میں 4 فیصد کمی بھی واقع ہوئی لیکن دسمبر 2025 میں فاسفورس کھاد ڈی اے پی کی فروخت کا حجم 8لاکھ ٹن رہا۔
اعدادوشمار کے مطابق ڈی اے پی کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر 67 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 42 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اینگرو فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے دسمبر 2025 کے دوران فی بیگ یوریا کی قیمت پر 400 روپے فی تک کی رعایت کو برقرار رکھا گیا۔
اسی طرح فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے بھی اپنے تیار کردہ کھاد کی فی بوری پر 150روپے سے 200 روپے کی رعایت فراہم کی، دسمبر 2025 کے اختتام پر ملکی سطح پر یوریا کے دستیاب ذخائر گھٹ کر 3 لاکھ 15ہزار ٹن رہ گئے ہیں۔
دسمبر 2025 میں ڈی اے پی کا اختتامی ذخیرہ 2 لاکھ 19ہزار ٹن رہا، زرعی طلب میں اضافے، ربیع سیزن کی بڑھتی ہوئی کاشتکاری کی سرگرمیاں فرٹیلائزر ڈیمانڈ میں بے پناہ اضافہ کرگئی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔