بلوچستان میں نوکریاں فروخت ہو رہی ہیں، رحمت صالح بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
اپنے بیان میں نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ وزیراعلیٰ ایک طرف میرٹ کی بات کر رہے ہیں تو دوسری جانب ایکسائز میں سرعام پیسے لیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و رکن اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے محکمہ ایکسائز کی خالی اسامیوں پر بھرتیوں میں میرٹ کی سنگین پامالیوں کا الزام عائد کیا ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ، چیف جسٹس اور چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ دوڑ پاس اور قد کی ریکروٹمنٹ میں آگے آنے والے نوجوانوں کی جگہ ایسے نوجوانوں کو تحریری امتحان کے سلپ جاری کیے گئے جو یا تو دوڑ میں فیل ہوئے یا پھر شامل بھی نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاس نوجوانوں کو اس لیے امتحان کے لئے نہیں بلایا گیا، کیونکہ ان کے پاس پیسہ نہیں ہے۔ فی اسامی 15 سے 20 لاکھ روپے لینے کی اطلاعات ہیں، جن سے پیسے لیے گئے ان کو تحریری امتحان کا پرچہ بھی قبل از وقت دیا جا رہا ہے۔ یہ بدترین ظلم، زیادتی اور نوجوانوں کے ارمانوں کا خون ہے۔
انہوں نے کہ محکمہ ایکسائز میں ایک مضبوط لابی اور مافیا موجود ہے۔ جس نے محکمہ کو مارکیٹنگ کا ادارہ بنا دیا اور اس کو پارلیمانی سیکرٹری کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیٹوں پر پہلے بھی میرٹ پامال کرکے پیسے دینے والوں کو سلیکٹ کیا گیا۔ مافیا ایک بار پھر وہی تاریخ دہرا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیسوں پر آسامیاں دینی ہیں تو ٹیسٹ اور انٹرویو کا ڈارمہ کرنے کی بجائے ڈائریکٹ اشتہار میں ریٹ لگا کر ٹینڈر کیا جائے۔ کم سے کم بے روزگار نوجوانوں کا فوٹو اسٹیٹ کا خرچہ بچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ایک طرف میرٹ اور آسامیوں کی فروخت پر سخت ایکشن کی بات کر رہے ہیں تو دوسری جانب ایکسائز میں سرعام پیسے لیے جا رہے ہیں۔ کیا ان دعوؤں کی نفی اور کھلا تضاد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر نوٹس نہ لیا گیا تو نیشنل پارٹی احتجاج اور عدالت سمیت ہر فورم استعمال کرکے نوجوانوں کا ساتھ دے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ رحمت صالح بلوچ انہوں نے کہ رہے ہیں
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :