ذرائع کے مطابق روح اللہ مہدی جموں کے علاقے ٹرانسپورٹ نگر میں صحافی عارف احمد ڈینگ کے منہدم گھر کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے انتظامیہ کی طرف سے جاری مخصوص انہدامی مہم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران علاقے میں 3 ہزار سے زیادہ رہائشی اور تجارتی ڈھانچوں کو مسمار کیا گیا ہے، جس سے ہزاروں خاندان بے گھر ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق روح اللہ مہدی جموں کے علاقے ٹرانسپورٹ نگر میں صحافی عارف احمد ڈینگ کے منہدم گھر کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے ڈینگ کے گھر کو 27 نومبر کو بلاجواز منہدم کر دیا تھا۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کو امداد فراہم کرنے میں ناکامی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ انہدامی کارروائی کے ذمہ داروں کو طلب کر کے سچ سامنے لانے کی کوشش کر سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے ایک مقامی رہائشی، کلدیپ شرما کا حوالہ دیتے ہوئے، جس نے بے گھر خاندان کو گھر کی تعمیر نو میں مدد کے لیے اپنی پانچ مرلہ اراضی دی ہے، کہا کہ اگر ایک عام شہری ایسا کر سکتا ہے تو حکام وسیع وسائل کے باوجود آگے بڑھنے میں کیوں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مسماری مہم کو روکنا ضروری ہے، چاہے وہ جموں میں ہو یا وادی کشمیر میں۔ روح اللہ مہدی نے ریزرویشن کے مسائل سے متعلق طلباء کے مطالبات کو حل کرنے میں ناکامی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ ایک منتخب حکومت طلباء کے ساتھ بات چیت کرنے میں کیوں ناکام رہی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: روح اللہ مہدی انہوں نے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا