بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق 2026ء کو ترقی اور خوشحالی کا سال بنائیں گے، وقار مہدی
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
ملاقات کے دوران پی پی سینیٹر نے کہا کہ نے کہا کہ گزشتہ برس سندھ بھر میں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے گئے اور فری علاج اور جدید اسپتالوں کا ایک مضبوط نیٹ ورک قائم کیا گیا، جس سے لاکھوں شہریوں کو معیاری طبی سہولیات میسر آئیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری اطلاعات کشمور رضا مراد چاچڑ نے کراچی میں سندھ کے جنرل سیکرٹری و سینیٹر وقار مہدی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں سندھ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود اور آئندہ کے اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ عوام کی خدمت پیپلز پارٹی کی سیاست کا بنیادی ستون ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق سندھ حکومت صوبے کے ہر شہر اور گاں تک ترقی کے ثمرات پہنچانے کے لیے بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سندھ کے عوام کے دکھ درد میں شریک ہیں اور صوبے میں ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برس سندھ بھر میں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے گئے اور فری علاج اور جدید اسپتالوں کا ایک مضبوط نیٹ ورک قائم کیا گیا، جس سے لاکھوں شہریوں کو معیاری طبی سہولیات میسر آئیں۔ وقار مہدی کے مطابق پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام کی زندگیوں میں حقیقی بہتری لانے کے لیے عملی جدوجہد کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو نے کہا کہ
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
نوٹس متن کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.