ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ سندھ بھر میں منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
سٹی 42: پیپلز پارٹی سندھ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 5 جنوری کو 98 ویں سالگرہ سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان کردیا۔
نثار کھوڑو نے اعلان کیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 5 جنوری کو 98 ویں سالگرہ تقاریب کا انعقاد سندھ کے ہر ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کی ضلعی تنظیمیں اپنے اپنے اضلاع میں شہید بھٹو کی سالگرہ کی تقاریب کا انعقاد کریں۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98 ویں سالگرہ تقاریب میں کیک کاٹے جائیں گے اور بھٹو شہید کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔ ملک میں جمہوریت بھٹو خاندان کی مرہونِ منت ہے۔ پیپلز پارٹی ملک میں آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کے تسلسل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی سندھ جانے کی تیاری، دورہ کی تاریخ کا اعلان
شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا تو شہید بینظیر بھٹو نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دی۔پاکستان کی عوام اور افواج پاکستان اپنے ملک پر اوپر میلی نظر رکھنے والوں کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ملک میں نئے صوبے نہیں بن رہے نہ ہی سندھ میں کبھی نیا صوبہ بنے گا۔سندھ میں نیا صوبہ بنانے کی باتی کسی کی سیاسی پوائنگ اسکورنگ اور شوشہ ہیں۔
2026 میں پاکستان نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی رکنیت سنبھال لی
پیپلز پارٹی سندھ کی وحدت پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی۔ پیپلز پارٹی نے جس طرح کینالوں کو مسترد کرایا اسی طرح سندھ کے حقوق کا ہر موڑ ہر تحفظ اور دفاع کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی 18 ویں ترمیم اور این ایف سی میں صوبے کے حصے کو کسی صورت رول بیک نہیں ہونے دے گی۔
سال نو کے پہلے روز پنجاب حکومت نے 9 سرکاری محکمے ختم کردیے، نوٹی فکیشن جاری
ایف بی آر کی ناکامی کی سزا صوبوں کے این ایف سی کے حصے سے کٹوتی کرکے صوبوں کو نہیں دی جا سکتی۔وفاق کو پیشکش کرتے ہیںکہ سندھ کو خدمات اور اشیاء پر سیلز ٹیکس وصولی کا اختیار دیا جائے تو وفاق کو ایف بی آر سے زیادہ ٹیکس وصول کرکے دے سکتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی سالگرہ سالگرہ پیپلز پارٹی سالگرہ سالگرہ کیک پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو ذوالفقار علی بھٹو کی پیپلز پارٹی
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔