وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی سندھ جانے کی تیاری، دورہ کی تاریخ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
( سٹی 42) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لاہور میں تین دن گزارنے کے بعد اب عمران خان کا پیغام لے کر سندھ جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
2026 میں پاکستان نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی رکنیت سنبھال لی
سہیل آفریدی نے اپنے ایک بیان مین کہا، عمران خان کا پیغام لے کر آرہا ہوں، کراچی اور سندھ تیار رہے۔ خیبر پختونخواکے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لاہور سے واپس جانے کے فوراً بعد ہی یہ بتایا تھا کہ وہ اب سندھ بھی جائیں گے۔ آج انہوں نے اپنے اس اعلان کا اعادہ کیا اور بتایا کہ وہ 9 جنوری کو سندھ کا دورہ شروع کریں گے۔
سال نو کے پہلے روز پنجاب حکومت نے 9 سرکاری محکمے ختم کردیے، نوٹی فکیشن جاری
میڈیا رپورٹس کے مطابق سہیل آفریدی نے چند روز قبل لاہور کا تین روزہ دورہ کیا تھا اور اب انہوں نے سندھ اور بشمول کراچی کے دورے کا اعلان کیا ہے۔سہیل آفریدی نے کراچی جانے کی تاریخ کا اعلان سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کیا۔ اس پوسٹ مین یہ نہیں بتایا کہ وہ کراچی کے ساتھ سندھ کے کن شہروں میں جائیں گے اور وہاں کتنے دن رہیں گے۔
کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
واضح رہے کہ جب وہ پنجاب آئے تھے تو تین دن لاہور مین گزار کر یہیں سے موٹر وے کے راستے واپس چلے گئے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی 42 خیبر پختونخوا پیغام تیاری پیغام سہیل ا فریدی نے
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔