وزیراعظم کی قدرتی ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ناشپا بلاک سے تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہونے پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کو ترجیح دی جانی چاہیے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر خرچ ہونے والا قیمتی زرِ مبادلہ بچایا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تیل و گیس کی سپلائی چین کو درآمد سے لے کر صارف تک ترجیحی بنیادوں پر ڈیجیٹائز کیا جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سپلائی چین کی ڈیجیٹائزیشن سے تیل و گیس کی اسمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوگی اور اس سے قومی خزانے کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
اجلاس کے دوران آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کوہاٹ کے ناشپا بلاک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہو گئے ہیں۔ ابتدائی ٹیسٹ کے مطابق اس کنویں سے یومیہ تقریباً 4 ہزار 100 بیرل خام تیل اور یومیہ 10.
او جی ڈی سی ایل نے مزید بتایا کہ تیل و گیس کی تلاش کے لیے زمین میں 5 ہزار 170 میٹر تک کھدائی کی گئی۔ اس منصوبے میں او جی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ شراکت دار ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تیل و گیس
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ