سٹی 42: ضلع کوہاٹ میں نشپا بلاک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو مبارکباد دی ہے اور  تیل اور گیس کی سپلائی چین کو امپورٹ سے صارفین کے استعمال تک مکمل ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت کردی۔

 پیٹرولیم ڈویژن کے امور پر اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ تیل اور  گیس کی سپلائی چین کو  ڈیجیٹائز کرنےسے سمگلنگ اور چوری کی روک تھام ممکن ہوگی، ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ہماری ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے، اس سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر خرچ ہونے والا زرمبادلہ بچے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ناشپا بلاک میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر کی نئی دریافت پر قوم کو مبارکباد دی۔

ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ سندھ بھر میں منانے کا اعلان

 اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ میں ناشپا بلاک میں تیل وگیس کے بڑے ذخائر دریافت کرلیے ہیں، ان ذخائر سے یومیہ 4100 بیرل تیل نکالا جا سکے گا، جون 2026 تک آر ایل این جی کے ساڑھے3  لاکھ کنکشنز کا ٹارگٹ مکمل کر لیا جائے گا۔

 اس سے پہلے آج  او جی ڈی سی ایل نے خیبر پختونخوا سے تیل اور گیس کی بڑی دریافت کا اعلان کر دیا، کوہاٹ میں واقع نشپا بلاک سے ہونے والی دریافت سے یومیہ ایک کروڑ 5 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 4 ہزار ایک سو بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ او جی ڈی سی نے تیل و گیس کی دریافت کو قوم کیلئے نئے سال کا بڑا تحفہ قرار دیا ہے۔ 

وزیراعلیٰ  سہیل آفریدی کی سندھ جانے کی تیاری، دورہ کی تاریخ کا اعلان

  براگزئی ایکس کنواں کو 5,170 میٹر گہرائی تک کھودا گیا، نشپا بلاک میں او جی ڈی سی بطور آپریٹر 65 فیصد جبکہ پی پی ایل 30 فیصد اور جی ایچ پی ایل 5 فیصد کے حصے دار ہیں۔ ترجمان کے مطابق نشپا میں ڈٹہ فارمیشن میں ہائیڈروکاربن سے بھرپور 187 میٹر زون کی کامیاب نشاندہی ہوئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: او جی ڈی سی بلاک میں تیل اور میں تیل گیس کے گیس کی

پڑھیں:

سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
 سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
 سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
  • وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت