صدر مملکت نے سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔
وزیرِاعظم کے ایڈوائس پر صدر نے سی ڈی اے ترمیمی بل پر دستخط کر دیے،سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 آئین کے آرٹیکل 254 کے تحت منظوری دی گئی۔
سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 سینیٹ سے 7 نومبر 2025 کو منظور ہوا جبکہ قومی اسمبلی نے سی ڈی اے ترمیمی بل 8 دسمبر 2025 کو بغیر کسی ترمیم کے منظور کیا۔
ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ سندھ بھر میں منانے کا اعلان
سپیکر قومی اسمبلی نے سی ڈی اے ترمیمی بل کی منظوری کی توثیق کر دی۔ صدرِ مملکت کے دستخط کے بعد سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 نے سی ڈی اے ترمیمی بل
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔