پنجاب بھر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
علی ساہی: پنجاب بھر میں جرائم کی شرح میں واضح اور نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دسمبر کے مہینے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی طور پر کرائم اگینسٹ پراپرٹی سے متعلق 15 پر موصولہ کالز میں 49 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈکیتی سے متعلق 15 پر موصولہ کالز میں گزشتہ سال کی نسبت 59 فیصد کمی ہوئی، جبکہ راہزنی کی وارداتوں میں 51 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح گاڑی چوری کی 15 پر موصولہ کالز میں 55 فیصد، کار چوری میں 73 فیصد اور موٹرسائیکل چوری کی کالز میں 54 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔
ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
اعداد و شمار کے مطابق گاڑیاں چھینے جانے کی وارداتوں کی 15 پر موصولہ کالز میں 71 فیصد جبکہ موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 72 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سنگین جرائم میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی، جہاں قتل کی وارداتوں میں 36 فیصد اور اغوا کی وارداتوں سے متعلق کالز میں 31 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خواتین سے اجتماعی زیادتی کے رجسٹرڈ کیسز میں بھی 44 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو ایک اہم اور حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔
سینیئرز کی عزت ۔۔۔ کامیابی کی ضمانت۔۔۔ نرگس اور ریما کا کیا موازنہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ سیف سٹیز منصوبے کا دائرہ کار بڑے شہروں کے بعد اب تحصیلوں کی سطح تک بڑھایا جا رہا ہے، جس سے جرائم کی روک تھام میں مزید بہتری آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سنگین وارداتوں اور اسٹریٹ کرائم میں کمی کا رجحان پنجاب پولیس کی بہتر حکمت عملی اور مؤثر کارکردگی کا عکاس ہے۔
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ صوبے کے تمام تھانوں میں فری رجسٹریشن آف کرائم کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ پنجاب پولیس کا واحد فوکس شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بہنیں اڈیالہ نہ پہنچ سکیں
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فیصد کمی ریکارڈ کی گئی کمی ریکارڈ کی گئی ہے کی وارداتوں پنجاب پولیس کے مطابق
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔